رکن قومی اسمبلی صالح محمد خان کا کورونا وائرس سے بچائو اور آگاہی سے متعلق تحصیل بالاکوٹ کا دورہ

بدھ 15 اپریل 2020 16:35

بالاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2020ء) مانسہرہ کے حلقہ این اے 13- سے منتخب رکن قومی اسمبلی نے کورونا وائرس سے بچائو اور پیدا شدہ صورتحال سے بچائو کے سلسلہ میں فرنٹ لائن کا کردار ادا کرتے ہوئے تحصیل بالاکوٹ کا دورہ کیا۔ الحاج صالح محمد خان کے دورہ سے اہلیان بالاکوٹ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

(جاری ہے)

اہلیان علاقہ کا کہنا ہے کہ ایک ایسے وقت میں جب پورے ملک اور صوبہ میں عوامی نمائندے اپنے حلقہ کے عوام سے چھپے ہوئے ہیں تب الحاج صالح محمد خان مشکل حالات کے باوجود اپنے حلقہ کی عوام کو تسلی اور حوصلہ بخشنے کی خاطر ان کا ساتھ دینا شروع کر دیا۔

رکن قومی اسمبلی الحاج صالح محمد خان کے دورہ بالاکوٹ کے دوران سابق ممبر ضلع کونسل ڈاکٹر شاہد، تحریک انصاف کے رہنما بشارت گجر اور دیگر افراد بھی موجود تھے۔ انہوں نے بالاکوٹ کی سماجی شخصیت حاجی طاہر خان سے خصوصی ملاقات کی اور ان کی سماجی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ حاجی صالح محمد خان نے سول ہسپتال بالاکوٹ، العزیز ہسپتال بالاکوٹ اور یوٹیلٹی سٹور بالاکوٹ کا دورہ کیا اور عملہ و ڈاکٹرز میں کورونا سے بچائو کی حفاظتی کٹس تقسیم کیں۔