سندھ ہائیکورٹ نے ایم کیو ایم رہنما عامر خان کی سزا کے خلاف اپیل پر 17 سال بعد فیصلہ سناتے ہوئے انہیں باعزت بری کردیا

بدھ 15 اپریل 2020 16:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2020ء) سندھ ہائیکورٹ نے ایم کیو ایم رہنما عامر خان کی سزا کے خلاف اپیل پر 17 سال بعد فیصلہ سناتے ہوئے انہیں باعزت بری کردیا۔

(جاری ہے)

سندھ ہائیکورٹ میں ایم کیو ایم رہنما عامر خان ودیگر کی سزا کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی،سرکاری وکیل نے موقف اختیار کیا کیملزمان نے 23 فروری 2003 میں فاروق ستار کے حلقہ انتخاب میں الیکشن کے دوران متحدہ کے کارکن انعم عزیز اور محمد نعیم پر فائرنگ کی ایم کیوایم کے دونوں کارکن زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے تھے،اس وقت عامر خان ایم کیوایم حقیقی کے جنرل سیکرٹری تھے جرم ثابت ہونے پر ٹرائل کورٹ نے ملزم عامر خان کو 10 سال قید جبکہ ملزم طارق کو عمر قید کی سزا سنائی تھی کیس میں ملزم طارق 17 برس سے جیل میں ہے اور ملزم عامر خان ضمانت پر رہا ہیں فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے 17 سال بعد ملزما کی اپیل پر فیصلہ سنادیا عدالت ملزم ایم کیوایم رہنما عامر خان اور طارق کی سزا کالعدم قرار دیتے ہوئے ملزمان کو باعزت بری کردیا،جبکہ کیس میں پولیس نے عامر خان کے شریک ملزم رائس عرف ٹوپی سمیت دو نامعلوم ملزمان کو مفرور قرار دیا تھا۔