بہت سے اداکار ایسے ہیں جن کو انکی زندگی میں کام نہیں دیا گیا بلکہ ان کی وفات کے بعد ان پر پروگرام کیے گئے، نوشین شاہ

جمعرات 16 اپریل 2020 11:35

بہت سے اداکار ایسے ہیں جن کو انکی زندگی میں کام نہیں دیا گیا بلکہ ان ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2020ء) اداکارہ نوشین شاہ نے کہا ہماری انڈسٹری کے بہت سے اداکار ایسے ہیں جن کو ان کی زندگی میںکام نہیں دیا جاتا رہا لیکن مرنے کے بعد ان پر پروگرام کئے گئے۔ انہوںنے کہا کہ ایسے اداکاروں کو ان کی زندگی میں مانگنے پر بھی کام نہیں دیا گیااور مرنے کے بعد ان پر پروگرام کرکے پیسے بنائے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے قندیل بلوچ کاحوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان کی زندگی میں انہیں گالم گلوچ کا سامنا کرنا پڑا اور ان کے قتل کے بعد ان پر ڈرامہ سیریل بنادیا گیا اور یہ بات انتہائی افسوس ناک اور دوہرا معیار ہے۔انہوںنے مزید کہا کہ ہمارے کئی سینئر اداکار ایسے ہیں جو بھیک مانگنے پر مجبور ہوگئے ہیں جبکہ بیرونی ممالک میں ایسا نہیں ہے وہاں اداکاروں کو اتنا فراہم کیا جاتا ہے کہ وہ اپنی زندگی آرام سے گزار سکیں۔ نوشین شاہ فلم ’’ ونس اپائون اے ٹائم ان کراچی‘‘ میں اداکار محسن عباس حیدر کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی، فلم رواں سال سینما کی زینت بنے گی۔