پنجاب میں میٹرک اورانٹرمیڈیٹ کےسالانہ امتحانات کانیاشیڈول جاری

میٹرک اورانٹرمیڈیٹ دونوں کے پریکٹیکلزنہیں ہوں گےبلکہ صرف تھیوری پرچےلئےجائیں گے اور اگر4 جون تک کوروناوائرس ختم نہ ہواتویہ شیڈول منسوخ تصورکیاجائےگا، پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمین

Khurram Aniq خُرم انیق جمعرات 16 اپریل 2020 13:36

پنجاب میں میٹرک اورانٹرمیڈیٹ کےسالانہ امتحانات کانیاشیڈول جاری
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-16اپریل2020ء) پنجاب میں میٹرک اور انٹر میڈیٹ کے سالانہ امتحانات کے نیا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے ۔ پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمین کی جانب سے جاری کردہ مراسلے کے مطابق میٹرک اورانٹرمیڈیٹ دونوں کے پریکٹیکلزنہیں ہوں گےبلکہ صرف تھیوری پرچےلئےجائیں گے اور اگر 4 جون تک کوروناوائرس ختم نہ ہواتویہ شیڈول منسوخ تصورکیاجائےگا۔

سینٹرلائزڈ مارکنگ نظام بھی تبدیل کردیاگیاہےاوراب الگ مارکنگ ہوگی۔مراسلے کے مطابق صوبے بھر کے تعلیمی اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ دی گئی تاریخ کے مطابق امتحانات کی تیاری شروع کر دیں۔مراسلے میں مزید لکھا گیا ہے کہ اگر 4 جون تک کورونا کورونا وائرس ختم نہ ہوا تو یہ شیڈول منسوخ کر دیا جائے گا۔
امتحانات کی تاریخوں کی بارے میں بتایا گیا ہے کہ دسویں جماعت کے امتحانات مکمل ہو چکے ہیں جس کے بعد ان کے نتائج کا اعلان جولائی کے تیسرے ہفتے میں کر دیا جائے گا جبکہ نویں کلاس تھیوری امتحانات 18 جون سے 27 جون تک ہوں گےاورنتائج کا اعلان ستمبرکے پہلے ہفتہ میں ہوگا۔

(جاری ہے)

انٹرمیڈیٹ سیکنڈ ائیرکےامتحانات 29 جون سے 27 جولائی کےدرمیان ہوں گےاورنتائج کااعلان ستمبرکے دوسرے ہفتہ میں ہوگا۔ اسی طرح فرسٹ ائیرکےامتحانات 10 جولائی سے20 جولائی ہوں گے،نتائج کا اعلان اکتوبرکےپہلےہفتہ میں ہوگا ۔یاد رہے کہ ملک میں جاری لاک ڈاؤن کی وجہ سے تمام امتحانات کو منسوخ کر دیا گیا تھا لیکن اب پنجاب بورڈ کمیٹی چیئرمین کی جانب سے مراسلہ جاری کیا گیا ہے جس کے بعد نئی تاریخوں کا اعلان کیا گیا ہے۔کورونا وائرس کی بات کی جائے تو ملک میں آج کورونا سے مزید 10 اموات، ہلاکتیں 128 ہوگئیں، مجموعی کیسز 6865تک جا پہنچے ہیں۔ آج ملک بھر سے اب تک کورونا وائرس کے مزید 566کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں

متعلقہ عنوان :