حاجی ایاز خان نے حویلیاں پولیس کے جوانوں کو کورونا وائرس سے بچائو کی حفاظتی کٹس فراہم کر دی

جمعہ 17 اپریل 2020 00:22

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2020ء) سابق امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 16- حاجی ایاز خان جدون نے حویلیاں پولیس کے جوانوں کیلئے کورونا وائرس سے بچائو کی حفاظتی کٹس فراہم کر دیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حویلیاں سرکل کے پولیس جوانوں کو حاجی ایاز خان جدون نے فری حفاظتی کٹس فراہم کرتے ہوئے کہا کہ مشکل صورتحال میں فرنٹ لائن پر پولیس کے جوان اور ڈاکٹر حضرات کھڑے ہیں، ان نامساعد حالات میں پولیس کیلئے کوئی معقول بندوبست نہ ہونے پر ہم نے پولیس جوانوں کی زندگیوں کو خطرہ میں دیکھ کر ان کیلئے فری کٹس فراہم کرنے کا فیصلہ کیا، انشاء الله ہم اپنے پولیس کے بھائیوں کیلئے پورے ڈویژن کے اندر پولیس جوانوں کو کرونا وائرس سے بچائو کی کٹس پہنچائیں گے۔

اس موقع پر ڈی ایس پی حویلیاں امجد حسین نے حاجی ایاز خان کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس پریشانی کے عالم میں پولیس کو یاد رکھا اور پولیس کے جوانوں کی زندگیوں کی فکر کرتے ہوئے ان کیلئے حفاظتی کٹس فراہم کیں۔