حکومت سندھ کی جانب سے پہلے مرحلے میں ڈسٹرک ایسٹ کے مختلف تعلقہ میں تقریبا 12500راشن بیگ تقسیم کئے گئے، سیدہ شہلا رضا

جمعہ 17 اپریل 2020 19:38

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2020ء) صوبائی وزیر برائے محکمہ ترقی نسواں سیدہ شہلا رضا نے کہا ہے کہ حکومت سندھ نے لاک ڈاو ن کا مشکل فیصلہ عوام کے وسع تر مفاد میں کیا تاکہ کورونا وائرس سے انسانی جانوں کا تحفظ یقینی بنایا جاسکے۔ اس ضمن میں مزدوروں اور غریب طبقے سے تعلق رکھنے افراد کی مشکلات کا مداوا کر نے کی لیے حکومت سندھ کی جانب سے صوبے بھر میں راشن بیگز تقسیم کئے جارہے ہیں۔

اس ضمن میں کراچی کے ڈسٹرک ایسٹ میں پہلے مرحلے میں صاف و شفاف طریقہ کار کے تحت تقریبا 12500 راشن بیگ تقسیم کئے ہیں۔ یہ بات انہوں نے اپنے جاری بیان میں کہی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ضلع شرقی میں موجود اسپتالوں اور ائیسولیشن سینٹرز بہترین علاجِ معالجہ کی سہولیات فراہم کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مخیر حضرات سے درخواست کی کہ ?رمضان المبارک میں چند دن باقی رہ گئے ہیں جس طرح 2010 میں سیلاب کے دنوں میں انہوں نے دل کھول کر عطیات دئے امید ہے کہ اس بار بھی پیچھے نہیں رہیں گے جسطرح کورونا یہ نہیں دیکھتا کہ متاثر ہونے والا شخص کس جماعت کا ہے یا کس مذہب پر عمل کرتا ہے تو آپ بھی عطیات بلا تفریق دیں گے۔

سیدہ شہلا رضا نے کہا کہ چند وفاقی وزیر اور مشیر اس مشکل وقت میں بھی اپنی توانائیاں عوام کی خدمت کرنے کے بجائے سیاست پر خرچ کررہے ہیں میری ان سب سے گزارش ہے کہ سیاست کے لیے زندگی پڑی ہے اس مشکل صورتحال میں عوام کے مسائل کے حل پر اپنی توجہ مرکوز کریں۔ انہوں نے کہا کہ پوری سندھ کابینہ بلاول بھٹو کی رہنمائی اور وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے عوام کی دادرسی میں شب و روز مصروف عمل ہیں۔

سیدہ شہلا رضا نے کہا کہ اس وبا پر قابو پانے کے لیے عوام کا حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون انتہائی اہمیت کا حامل ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ بلاجواز گھروں سے باہر نہ نکلا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مشروط طور پر کھولے گئے سیکرز سے تعلق رکھنے والے افراد اپنی کام کی جگہ پر سماجی رابطوں میں فاصلہ رکھتے ہوئے ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائے تاکہ خود اور ان سے منسلک افراد کو کورونا وائرس سے بچایا جاسکے۔