ضلعی انتظامیہ لاہور نے احساس کفالت سنٹرز پر رقم ادائیگی کی تفصیلات جاری کر د ی

جمعہ 17 اپریل 2020 19:56

لاہور۔17 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2020ء) ضلعی انتظامیہ لاہور نے احساس کفالت سنٹرز پر رقم ادائیگی کی تفصیلات جاری کر د ی ہیں۔ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال نے بتایا کہ گذشتہ روز 31 سنٹرز پر 12173 افراد کو 12 ہزار فی کس کے حساب سے 15کروڑ، 4لاکھ 83 ہزار روپے کی ادائیگی کی گئی۔انہوں نے کہا کہ چھ دنوں میں مجموعی طور پر 55144 افراد کو 67 کروڑ 1 لاکھ 23 ہزار روپے کی ادائیگی کی گئی ہے اور جمعہ کو ساتویں روز بھی رقم کی ادائیگی کا سلسلہ جاری رہا۔

ڈی سی لاہور نے کہا کہ31 سنٹرز اور ان کے 141 کیش کاونٹرز پر بھر پور انتظامات کیے گئے ہیں اورکیش کاونٹرز کی تعداد 116 سے بڑھا کر 141 کر دی گئی ہے اور جمعہ کے روز زیادہ رش کے پیش نظر ہر سنٹر پر زیادہ کرسیاں لگائی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کسی بھی سنٹر پر کوئی ناخوشگوار واقع پیش نہیں آیا اور تمام سنٹرز پر کورونا کے حوالے سے انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔

علاوہ ازیںضلعی انتظامیہ لاہور نے احساس کفالت پروگرام کے تحت لاہور شہر کی پانچوں تحصیلوں میں قائم سنٹرز میں محکمہ تعلیم کے سٹاف کی بھی ڈیوٹیاں لگا د ی ہیں۔دانش افضال نے بتایا کہ تعینات کردہ سٹاف بطور سنٹر ہیڈ /انچارج اور سپورٹنگ سٹاف کام کریں گے۔ سنٹرز میں تعینات کیئے گئے سٹاف کی تفصیل درج ذیل ہے۔ تحصیل رائیونڈ کے سنٹر گورنمنٹ ہائی سکول بوائز مانگا منڈی میں طارق غفور بطور انچارج جبکہ ظہیر اقبال اور شامینن بطور سپورٹنگ سٹاف کام کریں گے،گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چوہنگ لاہور میں مشتاق حقانی ایس ایچ ایم بطور انچارج جبکہ علی اصغر ڈپٹی ایچ ایم گورنمنٹ ہائی سکول اور نائلہ پروین اے ای او بطور سپورٹنگ سٹاف کام کریں گے،گورنمنٹ ہائی سکول مراکہ میں مسٹر بختیار بطور انچارج اور زاید سعید ایس ایس اور نائلہ اشرف اے ای او بطور سپورٹنگ سٹاف کام کریں گے ،گورنمنٹ گرلز ہائی سکول آرائیاں لاہور میں اعجاز دستگیر بطور انچارج جبکہ سی جے گل اور اقرا اے ای او بطور سپورٹنگ سٹاف کام کریں گے،گورنمنٹ ہائی سکول گرلز رائیونڈ لاہور میں محمد شفیق ایچ ایم بطور انچارج جبکہ ناصر عباس ایس ایچ ایم گورنمنٹ اور اے ای او ثمرین بطور سپورٹنگ سٹاف کام کریں گے،گورنمنٹ ہائی سکول بوائز علی رضا آباد میں میاں ظہور ایس ایچ ایم گورنمنٹ بطور انچارج اور محمد وقار ایچ ایم گورنمنٹ ہائی سکول اور اے ای او شمسہ یونس بطور سپورٹنگ سٹاف کام کریں گے،گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول ببلیانہ میں اے ای او تنویر بطور انچارج جبکہ محمد ظہیر، سلیم اختر، محمد اقبال اور عثمان غنی ای ایس ٹی بطور سپورٹنگ سٹاف کام کریں گے۔

گورنمنٹ پرائمری سکول بھائی کوٹ میں اے ای او سندر محمد ولید بطور انچارج جبکہ اے ای او صبا، اے ای او ابو بکر، زوہیب الرحمن، محمد اشرف ای ایس ٹی، محمد جمال اور محمد رشید پی ایس ٹی بطور سپورٹنگ سٹاف کام کریں گے۔ تحصیل کینٹ میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ہڈیارہ میں ایس ایچ ایم محمد سرور بطور انچارج جبکہ شکیل اور انعم وحید اے ای او بطور سپورٹنگ سٹاف کام کریں گے،گورنمنٹ مسلم ہائی سکول صدر بازار میں پرنسپل محمد عارف بطور انچارج جبکہ آفتاب زین اور اور اے ای او طاہر بطور سپورٹنگ سٹاف کام کریں گے،گورنمنٹ بوائز ہائی سکول والٹن میں پرنسپل طارق رفیق بطور انچارج جبکہ ڈپٹی ایچ ایم محمد رمضان اور اے ای او عمران بطور سپورٹنگ سٹاف کام کریں گے،پیرا گون سٹی لاہور میں شجاع الرحمن اے ای او، محمد عارف، سعید اعظم پاشا اور اے ای او انعم ظفر بطور سپورٹنگ سٹاف کام کریں گے،گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول نورپور میں اے ای او عمران علی بطور انچارج جبکہ اے ای او برہان الدین، انس احمد، بشیر احمد، محمد فاروق، عارف علی پی ایس ٹی اور اے ای او اقرا مبین بطور سپورٹنگ سٹاف کام کریں گے۔

تحصیل شالیمار میں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول باغبانپورہ میں اکرم ساجد پرنسپل بطور انچارج جبکہ محمد شہباز اور نعیم صدیقی ڈپٹی ڈی ای او بطور سپورٹنگ سٹاف کام کریں گے،گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول چوہنگی گجر پورہ میں ڈپٹی ڈی ای او محمد عارف خان بطور انچارج جبکہ اے ای او حمزہ علی بٹ، ضیاء الرحمن، گلباز احسن، محمد یونس پی ایس ٹی، حافظ نصیر اور اے ای او صدف امین بطور سپورٹنگ سٹاف کام کریں گے،سی جی ڈی ہائی سکول ہربنس پورہ لاہور میں حافظ محمد اسحاق بطور انچارج جبکہ محمد حسین اور اے ای او مہوش رفیق بطور سپورٹنگ سٹاف کام کریں گے،گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول جلو موڑ میں میاں منظور بطور انچارج جبکہ محمد طیب ایس ایس ٹی اور اے ای او رابعہ پرویز بطور سٹاف کام کریں گے۔

تحصیل سٹی میں سی ڈی جی سکول مین جی ٹی روڈ میں طیب نذیر بطور انچارج جبکہ اخلاق احمد سکول پرنسپل اور اے ای او زنیرہ بطور سپورٹنگ سٹاف کام کریں گے،گورنمنٹ ماڈل سکول فار بوائز چمڑہ منڈی میں ہمایوں شاہد بطور انچارج جبکہ ایچ ایم سی ڈی جی سجاد، اور اے ای او صفیانہ ڈوگر بطور سپورٹنگ سٹاف کام کریں گے،گورنمنٹ عائشہ ڈگری کالج میں ڈپٹی ڈی ای او محمد زاہد بطور انچارج جبکہ عثمان لیاقت، عمیر فضل، معاذ ضیاء، محم خلیل اور محمد افضال بطور سپورٹنگ سٹاف کام کریں گے،گورنمنٹ سنٹرل ماڈل سکول ریٹی گن میں پرنسپل محمد یونس بطور انچارج جبکہ ایچ ایم گورنمنٹ احمد سلمان اور اے ای او اسما بطور سپورٹنگ سٹاف کام کریں گے،ایل ڈی اے سکول فار بوائز میں ڈپٹی ڈی ای او عامر شہزاد بطور انچارج جبکہ اے ای او ثاقب علی اور عمیر خالد، عمت فاروق، اجمل رضا، صدام حسین بطور سپورٹنگ سٹاف کام کریں گے،سی ڈی جی ہائی سکول ملتان مین روڈ میں میاں شوکت پرنسپل اسلامیہ ہائی سکول بطور انچارج جبکہ احسن باری، اور اے ای او سندس فاطمہ بطور سپورٹنگ سٹاف کام کریں گے۔

تحصیل ماڈل ٹاؤن میں گورنمنٹ سنٹرل ماڈل ہائر سیکنڈری سکول میں پرنسپل گورنمنٹ ہائی سکول گلبرگ پرنسپل مطیع الرحمن بطور انچارج جبکہ محمد نصراللہ اور اے ای او شمائلہ رمضان بطور سپورٹنگ سٹاف کام کریں گے،گورنمنٹ پائلٹ ہائی سکول وحدت روڈ میں محمد محسن بطور انچارج جبکہ وقاص اور ڈپٹی ڈی ای او سعدیہ نسیم بطور سپورٹنگ سٹاف کام کریں گے،گورنمنٹ ٹاؤن شپ ہائی سکول میں ایچ ایم محمد مدثر بطور انچارج جبکہ زاہد حسین ایس ایچ ایم اور ڈپٹی ڈی ای او رخشندہ پروین بطور سپورٹنگ سٹاف کام کریں گے،گورنمنٹ گرلز ہائی سکول گرین ٹاؤن میں ایس ایچ ایم محمد عارف بطور انچارج جبکہ لطیف ایچ ایم اور ڈپٹی ڈی ای او محمد عمیر علیم بطور سپورٹنگ سٹاف کام کریں گے،گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کاہنہ نو میں محمد اللہ دتہ بطور ان انچارج جبکہ ایچ ایم شاہد اور اے ای او شمائلہ بطور سپورٹنگ سٹاف کام کریں گے،گورنمنٹ گرلز ہائی سکول گوپالنگر میں ایچ ایم رائے نعیم الحسن بطور انچارج جبکہ محمد ایچ ایم اور اے ای او حافظہ کنول بطور سپورٹنگ سٹاف کام کریں گے،گورنمنٹ ہائی سکول شہزادہ لاہور میں ایس ایچ ایم محمد زبیر بطور انچارج جبکہ ساجد انور ایچ ایم اور اے ای او عمارہ شوکت بطور سپورٹنگ سٹاف کام کریں گے،گورنمنٹ شہدائے اے پی ایس سکول میں پرنسپل رانا عطا بطور انچارج جبکہ ایس ایس ٹی محمد اسلم اور ڈپٹی ڈی ای او ڈاکٹر قرة العین بطور سپورٹنگ سٹاف کام کریں گے۔

ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور احساس کفالت پروگرام کے تحت مستحقین کی سہولیات کے لئے تمام تر ضروری اقدامات اُٹھا رہی ہے۔