Live Updates

20 ماہ میں عوام کیلئے کچھ نہ کرسکا، رہنما تحریک انصاف نےقومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دیدیا

نجیب ہارون این اے 256 سے ایم این اے منتخب ہوئے تھے، استعفیٰ وزیراعظم عمران خان اور صدر مملکت عارف علوی کو ارسال کردیا

Salman Javed Bhatti سلمان جاوید بھٹی ہفتہ 18 اپریل 2020 10:51

20 ماہ میں عوام کیلئے کچھ نہ کرسکا، رہنما تحریک انصاف نےقومی اسمبلی ..
کراچی (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترتن 18 اپریل 2020ء ) تحریک  انصاف  کے  بانی رہنما نجیب ہارون نے  ا ستعفیٰ دے دیا ۔  تفصیلات کے مطابق تحریک  انصاف کو قومی اسمبلی میں بڑا  دھچکا پڑا ہے ۔ نجیب ہارون نے اپنی  قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دے دیا ہے جس کے بعد تحریک انصاف کی قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کی ایک سیٹ کم ہو گئی ہے۔ این اے 256 سے ایم این اے منتخب ہوئے تھے۔

نجیب ہارون نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم عمران خان اور صدر مملکت عارف علوی کو ارسال کر دیا ہے۔ مستعفی ہونے والے رکن قومی اسمبلی نے استعفے میں لکھا کہ 20 ماہ سے ایم این اے ہونے کے باوجود اپنے حلقے میں کچھ نہ کر سکا۔ اس سےقبل رہنما تحریک انصاف عامر لیاقت بھی اختیارات نہ ہونے کے باعث پھٹ پڑے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے کراچی سے منتخب ایم این اے داکٹر عامر لیاقت حسین کاکہا کہ کچھ لوگ مجھے عمران خان سے ملنے نہیں دیتے۔

(جاری ہے)

کچھ دن قبل عامر لیاقت کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں وہ حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے عمران خان کی ریلیف پیکج کا مذاق اڑا رہے تھے۔انٹرویو دیتے ہوئے عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ ہیں جو مجھے عمران خان سے بات نہیں کرنے دیتے۔ میں پرانا سیاست دان ہوں، مجھ سے کوئی نہیں پوچھ رہا کہ کراچی کے لوگوں کی کس طرح مدد کرنی ہے۔ بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں کراچی سے پہلی بار منتخب نہیں ہوا لیکن یہ لوگ پہلی پہلی بار منتخب ہوئے ہیں، ان میں علی زیدی، فیصل واوڈا اور دیگر کچھ ارکان شامل ہیں۔میں کراچی کا اتنا اہم ایم این اے ہوں کہ میں نے اپنے حلقے میں فاروق ستار کو شکست دی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات