مساجد میں نماز ِ جمعہ و تراویح اجتماعات کی اجازت خوش آئند ہے،علماء اہلسنّت

ہفتہ 18 اپریل 2020 18:16

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2020ء) جما عت اہلسنّت پاکستان کرا چی کے امیر علامہ سید شاہ عبد الحق قادری ،ڈاکٹر سید محمد اشرف الجیلانی،ڈاکٹر کوکب نورانی اوکاڑوی،مولانا ابرار احمد رحمانی ،ڈاکٹر فرید الدین قادری ،علامہ سید عبد القادر شاہ شیرازی، ڈاکٹر سید عبد الوہاب قادری،علامہ نسیم احمد صدیقی ،علامہ اکرام المصطفی ٰاعظمی، علامہ سید عبد الحق سیفی،مفتی ناصر خان ترابی ،سید رفیق شاہ نے اپنے ایک بیان میں مساجد کی بندش کے خاتمے نماز ِ جمعہ و تراویح اجتماعات کی اجازت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا حکومت کا یہ عمل دیر آئے درست آئے کے مصداق ہے۔

مساجد کی بندش کا اقدام نا قابل فہم تھا جبکہ اجناس مارکٹیں،اسٹاک ایکسچینج،کے پی ٹی سمیت دیگر انڈسٹری کو احتیاطی تدابیر کے ساتھ رخصت دی گئی وہی مساجد کو بھی ہونی چاہیئں۔

(جاری ہے)

مساجد میں نمازی حضرات پاک و صاف ہو کر آتے ہیں ذکر و اذکار اور اذانوں کی بدولت ملک میں وبائی مرض نے شدت اختیار نہیں کی ۔ علماء کا کہنا تھا کہ انسانی جان کی حرمت و حفاظت علماء سے بہتر کون بتا سکتا ہے اسلام میں صفائی کو نصف ایمان قرار دیا گیا ہے حکمران میڈیا دینی اعتبار سے مثبت سوچ اپنائے اسلامی تعلیمات میں احتیاطی تدابیر کے واضح احکام موجود ہیں اس پر عمل ہونا چاہئے۔