کلر سیداں، صدرپی ٹی آئی صداقت عباسی نے پارٹی کی ضلع راولپنڈی کی نئی گورننگ باڈی تشکیل دے دی

ہفتہ 18 اپریل 2020 18:30

کلر سیداں۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2020ء) صدر پاکستان تحریک انصاف شمالی پنجاب اور ایم این اے حلقہ این اے 57 صداقت عباسی نے پاکستان تحریک انصاف ضلع راولپنڈی کی نئی گورننگ باڈی تشکیل دے دی ہے،جس کی مطابق شہریار ریاض،طارق عباسی ایڈووکیٹ سینئر نائب صدر،اعجاز انور نائب صدر،راجہ ظفران نائب صدر،کرنل(ر) اجمل صابر راجہ جنرل سیکرٹری،راجہ ارشاد اقبال ایڈیشنل جنرل سیکرٹری،ندیم عباسی ڈپٹی جنرل سیکرٹری (مری)، ڈاکٹر فیض ستی ڈپٹی جنرل سیکرٹری (کوٹلی)،راجہ ارشاد ڈپٹی جنرل سیکرٹری (کہوٹہ)،قمر ایاز ڈپٹی جنرل سیکرٹری(کلرسیداں)،جہانگیر بھٹی ڈپٹی جنرل سیکرٹری (گجرخان)چودھری امیر افضل ڈپٹی جنرل سیکرٹری (پوٹھوہار)،شوکت رشید بٹ ڈپٹی جنرل سیکرٹری (راولپنڈی کینٹ)،زبیر خان ڈپٹی جنرل سیکرٹری (ٹیکسلا)،ملک احتشام ڈپٹی جنرل سیکرٹری (واہ کینٹ)،راجہ جر جیس انفارمیشن سیکرٹری،شیخ طارق سیکرٹری فنانس ہوں گئے۔