Live Updates

×وزیراعظم عمران خان نے تحریک انصاف کے ناراض ایم این اے اور بانی رہنما نجیب ہارون کو منانے کا ٹاسک گورنر سندھ کو دے دیا

ہفتہ 18 اپریل 2020 22:45

zاسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2020ء) وزیراعظم عمران خان نے تحریک انصاف کے ناراض ایم این اے اور بانی رہنما نجیب ہارون کو منانے کا ٹاسک گورنر سندھ کو دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز وزیر اعظم عمران خان نے گو رنر سندھ عمران اسماعیل سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور انہیں نجیب ہارون کو منانے کا ٹاسک دیا۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نجیب ہارون پارٹی کے بانی اراکین میں سے ہیں، انہوں نے ہدایت کی کہ نجیب ہارون کے گلے شکوے دور کیے جائیں۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے ایم این اے نجیب ہارون نے قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دیدیا تھا۔نجیب ہارون نے استعفے میں لکھا تھا کہ وہ 20 ماہ سے ایم این اے ہونے کے باوجود نہ اپنے حلقے اور کراچی کے لیے کچھ نہیں کرسکے۔ نجیب ہارون تحریک انصاف کے بانی اراکین میں شامل ہیں اور وہ کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 256 سے منتخب ہوئے تھے۔اس حوالے سے گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ نجیب ہارون پارٹی کا اثاثہ ہیں، ہر صورت میں نجیب ہارون کو منایا جائے گا۔ نجیب ہارون سے پارٹی کے سینیئر ہنماؤں نے رابطہ کیا ہے اور انہیں وزیر اعظم عمران خان کا پیغام بھی دیا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات