کوروناوائر س سے بچاؤ کیلئے حفاظتی تدابیر اختیا رکرنا شرعی تقاضاہے، علامہ سید مظہر سعید غنی، علامہ حامد سعید کاظمی

مذہب کی آڑمیں لوگوں کی جانوں سے کھیلنے کی ہرگزاجازت نہیں دی جائیگی، مرکزی امیر جماعت اہل سنت

اتوار 19 اپریل 2020 20:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2020ء) کوروناوائر س سے بچاؤ کیلئے حفاظتی تدابیر اختیا رکرنا شرعی تقاضاہے۔مذہب کی آڑمیں لوگوں کی جانوں سے کھیلنے کی ہرگزاجازت نہیں دی جائیگی۔صدرمملکت عارف علوی کی زیر صدارت اجلاس میں جماعت اہل سنت پاکستان تمام تجاویز کو بعینہ منظورکرلیا ہے۔ہم صدرمحترم کا شکریہ اداکرتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار مرکزی امیر جماعت اہل سنت علامہ سید مظہر سعید کاظمی اورنظام مصطفی پارٹی کے سربراہ سابق وفاقی وزیر مذہبی اُمورصاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی نے ایک بیان میں کیا۔

انہوں نے کہاکہ اس مشکل اورکڑے وقت میں یہ مسجد انتظامیہ اورمتولی حضرات کافرض بنتا ہے کہ وہ نمازوں کے قیام کیلئے عائد شرائط کا خصوصی پاس رکھیں ،سماجی فاصلے اور دوسری تمام نزاکتوں کو ملحوظ خاطررکھیں ،غربت،بھوک اوربیروزگاری کے وبال سے ہزاروں ،لاکھوں حفاظ کرام کو بچانا حکو مت کا مستحسن اقدام ہے۔ان شاء اللہ اس کے مبارک اوربہتر نتائج سامنے آئیں گے۔البتہ دونمازیوں مابین عالمی ادادہ صحت کی رائے کی روشنی تین فٹ کا فاصلہ کافی ہوگا۔اوریہ ہی بات ماضی قریب میں علماء سے میٹنگ میں طے ہوئی تھی ۔