سماجی فاصلے کی پاسداری اور احتیاطی تدابیر سے کورونا جیسے موذی مرض سے محفوظ رہا جا سکتے ہے، رائو طاہر مشرف

پیر 20 اپریل 2020 15:45

سرگودہا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2020ء) سابق امیدوار حلقہ این اے 88 رائو طاہر مشرف نے کہا ہے کہ سماجی فاصلے کی پاسداری اور احتیاطی تدابیر کے نفاذ کو یقینی بناکر ہم کورونا جیسے موذی مرض سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔ مساجد کی انسداد ِوائرس انفیکشن ادویات کے ذریعے دھلائی، صفائی کے بہترین انتظام اور واک تھرو سپرے گیٹ کی تنصیب ہم سب کیلئے بہترین ثابت ہوسکتی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس وقت احتیاطی تدابیر سے ہی کوروناوائرس سے بچا جاسکتا ہے مساجد میں نماز کی ادائیگی اور حکومت کی جانب سے جو ہدایات جاری کی گئی ہیں اس پر عملدرآمد کرنا علماء کرام، مساجد و محلہ کمیٹیوں کی ذمہ داری ہے ۔اُنہوںنے کہاکہ اللہ ٰکے فضل وکرم سے ہمارا ضلع کورونا کی موذی وباء سے بہت حد تک محفوظ ہے اور انشاء اللہ آنیوالے دنوں میں اس میں مزید بہتری آئیگی۔