گورنرسندھ عمران اسماعیل نے سلیم صابری کو دو لاکھ روپے کا چیک دیا

پیر 20 اپریل 2020 23:47

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2020ء) گورنرسندھ عمران اسماعیل سے معروف قوال امجد صابری شہید کے ہمنوا سلیم صابری نے اہل خانہ کے ہمراہ گورنرہائوس میں ملاقات کی ۔ واضح رہے کہ گورنرسندھ نے پریس کلب کے باہر سلیم صابری کے احتجاج کا نوٹس لیتے ہوئیانہیں گورنرہائوس مدعو کیا تھا ۔

(جاری ہے)

جاری اعلامیہ کے مطابق گورنر سندھ نے سلیم صابری کو 2 لاکھ روپے کا امدادی چیک پیش کیا۔ امدادی چیک وصول کرتے ہوئے سلیم صابری نے گورنرسندھ کا شکریہ ادا کیا ۔ سلیم صابری نے گورنرسندھ کو بتایا کہ بے روزگاری سے گھریلو پریشانیاں بڑھ گئی ہیں ،اس لئے مجبوراً پریس کلب جا کر احتجاج پر مجبور ہوا تھا لیکن اللہ تعالی کا شکر ہے کہ آپ نے میری مدد کی ۔