گورنرسندھ عمران اسماعیل نے سلیم صابری کو دو لاکھ روپے کا چیک دیا

شہید امجد صابری کے ہمنوا کراچی پریس کلب پر احتجاج کررہے تھے جس کا گورنرسندھ نے نوٹس لیتے ہوئے انہیں گورنرہائوس مدعو کیا تھا

پیر 20 اپریل 2020 23:52

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2020ء) گورنرسندھ عمران اسماعیل سے معروف قوال امجد صابری شہید کے ہمنوا سلیم صابری نے اہل خانہ کے ہمراہ گورنرہائوس میں ملاقات کی ۔ واضح رہے کہ گورنرسندھ نے پریس کلب کے باہر سلیم صابری کے احتجاج کا نوٹس لیتے ہوء انہیں گورنرہائوس مدعو کیا تھا ۔

(جاری ہے)

گورنر سندھ نے سلیم صابری کو 2 لاکھ روپے کا امدادی چیک پیش کیا۔ امدادی چیک وصول کرتے ہوئے سلیم صابری نے گورنرسندھ کا شکریہ ادا کیا ۔ سلیم صابری نے گورنرسندھ کو بتایا کہ بے روزگاری سے گھریلو پریشانیاں بڑھ گئی ہیںاس لئے مجبوراً پریس کلب جا کر احتجاج پر مجبور ہوا تھا لیکن اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ گورنرسندھ نے میری مدد کی ۔