گورنرسندھ عمران اسماعیل سے معروف قوال امجد صابری شہید کے ہمنوا سلیم صابری کا اہل خانہ کے ہمراہ ملاقات ،

گورنر نے 2 لاکھ روپے کا امدادی چیک پیش کیا

منگل 21 اپریل 2020 00:03

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2020ء) گورنرسندھ عمران اسماعیل سے معروف قوال امجد صابری شہید کے ہمنوا سلیم صابری نے اہل خانہ کے ہمراہ گورنرہائوس میں ملاقات کی۔ واضح رہے کہ گورنرسندھ نے پریس کلب کے باہر سلیم صابری کے احتجاج کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں گورنرہائوس مدعو کیا تھا۔

(جاری ہے)

گورنر سندھ نے سلیم صابری کو 2 لاکھ روپے کا امدادی چیک پیش کیا۔ امدادی چیک وصول کرتے ہوئے سلیم صابری نے گورنرسندھ کا شکریہ ادا کیا۔ سلیم صابری نے گورنرسندھ کو بتایا کہ بے روزگاری سے گھریلو پریشانیاں بڑھ گئی ہیںاس لئے مجبوراً پریس کلب جا کر احتجاج پر مجبور ہوا تھا لیکن اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ گورنرسندھ نے میری مدد کی۔#