قومی اسمبلی کا فاصلاتی طریقہ کار کے تحت سیشن طلب کرنے کے لئے قواعد و ضوابط کا جائزہ لینے کے لئے خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس (آج) طلب

پیر 20 اپریل 2020 22:55

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2020ء) قومی اسمبلی کا فاصلاتی طریقہ کار کے تحت سیشن طلب کرنے کے لئے قواعد و ضوابط کا جائزہ لینے کے لئے حصوصی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس( آج) منگل کی سہ پہر پارلیمنٹ ہائوس میں طلب کیا گیا ہے۔ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے مطابق اجلاس کی صدارت 9 رکنی پارلیمانی کمیٹی کے سربراہ وفاقی وزیر سید فخرامام کریں گے۔

(جاری ہے)

کمیٹی حزب اقتدار اور حزب اختلاف کے ممبران قومی اسمبلی پر مشتمل ہے۔کمیٹی میں حکومت کی نمائندگی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا، ڈاکٹر ظہیر الدین بابر، علی محمد خان، ملک عامر ڈوگر ، اور سید امین الحق کریں گے۔ جبکہ حزب اختلاف کی نمائندگی سردار ایاز صادق،شاہدہ اختر علی اور سید نوید قمر کریں گے۔کمیٹی کورونا وائرس کی موجودگی کے دوران قومی اسمبلی کے فاصلاتی طریقہ کار کے تحت اجلاس منعقد کروانے کے لیے اسمبلی قواعد و ضوابط میں ترمیم تجویز کرے گی۔ کمیٹی اپنی رپورٹ اسپیکر قومی اسمبلی کو پیش کرے گی۔