شوکت خانم ہسپتال 2 محاذوں پر لڑ رہا ہے، ڈاکٹر عاصم یوسف

منگل 21 اپریل 2020 14:00

ْ اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2020ء) شوکت خانم ہسپتال کے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر عاصم یوسف نے کہا ہے کہ شوکت خانم ہسپتال اس وقت کینسر اور کورونا کے دونوں محاذوں پر لڑ رہا ہے۔ چیف میڈیکل أفیسر شوکت خانم ہسپتال ڈاکٹر عاصم یوسف نے بتایا کہ شوکت خانم ہسپتال میں کورونا کے ساتھ کینسر کے مریضوں کا علاج بھی جاری ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ شوکت خانم ہسپتال میں 50 بیڈ کے ایک وارڈ کو کورونا وائرس کی آئیسولیشن کیلئے مختص کیا گیا ہے۔ڈاکٹر عاصم یوسف نے کہا کہ ہم نے اب تک تقریباً کورونا وائرس کے 600 ٹیسٹ کیے ہیں، روزانہ 150 سے 200 افراد کا چیک اپ کیا جاتا ہے اور ضرورت پڑنے پر ٹیسٹ ہوتا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 9 ہزار 137 ہوچکی ہے جبکہ اس وباء سے اموات کی مجموعی تعداد 185 ہو گئی۔ملک میں 6 ہزار 984 کورونا کے مریض اب بھی ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں، جن میں سے 46 کی حالت تشویش ناک ہے ، 2 ہزار 4 مریض اللّٰہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔