سید حامد سعید کاظمی اورحاجی محمدحنیف طیب کی بھارتی حکومت کی جانب سے مسلمانوں پر کورونا وائرس پھیلانے کاالزام کی شدید الفاظ میں مذمت

منگل 21 اپریل 2020 18:49

سید حامد سعید کاظمی اورحاجی محمدحنیف طیب کی بھارتی حکومت کی جانب سے ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2020ء) نظام مصطفی پارٹی کے سربراہ سابق وفاقی وزیر مذہبی اُمورصاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی اورپارٹی صدرسابق وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹرحاجی محمدحنیف طیب نے اس امر پر افسوس اور بھارتی حکومت کی جانب سے مسلمانوں پر کورونا وائرس پھیلانے کاالزام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ پوری دنیا کورونا وائرس سے پیداہونے والے مسائل ومشکلات سے نبرآزماہے،لیکن کہیں بھی مذہبی تعصب نہیں پھیلایا گیا، سوائے ہندوستان کے بھارت میں اسلام اور مسلمانوں کے خلاف منفی پروپیگنڈا،ظلم وتشددسلسلہ بدستورجاری ہے۔

بھارت کے ہسپتالوں میںکورونا وائرس میں مبتلا مسلمانوں پرعلاج معالجہ کے حوالے سے کوئی توجہ نہیں دی جارہی ۔

(جاری ہے)

مسلمانوں آبادیوں کوبھوک وافلاس سے بھی مارنے کی سازش کی جارہی ہے۔ انتہاپسند مودی سرکارنے کورونا کو مسلم دشمنی کا ہتھیا ربناتے ہوئے مسلمانوں پر زمین مزید تنگ کردی ہے۔سوشل میڈیا اوربھارت کا الیکڑانک اورپرنٹ بھی اسلام دشمنی کے اظہارکیلئے استعمال کیا جارہاہے اورمنفی خبریں شائع کررہا ہے۔رہنماؤں نے کہاکہ کورونا کی آڑمیں مسلمانوں سے امتیازی سلوک بڑھنا تشویشناک بات ہے۔ بھارت میں مسلمانوں کے خلاف بڑھتی ہوئی نفرت کی لہر روکنے کیلئے اوآئی سی، اقوام متحدہ اورانسانی حقو ق کی تنظیمیں عالمی قوانین کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔