Live Updates

حمزہ لوورز یوتھ ونگ کاحافظ نعمان کی پارکنگ کمپنی کیس میں بریت کی خوشی میں جشن ، مٹھائی تقسیم کی گئی

انشا اللہ لیگی قیادت اور دیگر رہنما بھی جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات میں باعزت بری ہونگے‘ وائس چیئرمین رانا لہراسپ

بدھ 22 اپریل 2020 12:43

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2020ء) حمزہ لوورز یوتھ ونگ کی جانب سے لاہور پارکنگ کمپنی کیس میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما حافظ میاں نعمان احمد کی کیس سے با عزت بریت کی خوشی میں مٹھائی تقسیم کی گئی اور قیادت کے حق میں نعرے لگائے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق حمزہ لوورز یوتھ ونگ کے وائس چیئرمین رانا لہراسپ حسین ڈیال کی قیادت میں کارکنوںنے احتساب عدالت کے فیصلے کی خوشی میں مٹھائی تقسیم کی اور پارٹی قیادت کے حق میں نعرے لگائے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے رانا لہراسپ حسین ڈیال نے کہا کہ احتساب عدالت کا فیصلہ حق اور سچ کی فتح ہے اور ثابت ہو گیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت اور رہنمائوں کو بد ترین سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ انشا اللہ شہباز شریف ،حمزہ شہباز شریف ،خواجہ سعد رفیق ، خواجہ سعد رفیق بھی جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات سے با عزت بری ہو کر دوبارہ عوام کی خدمت کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح کے بھی مشکل حالات ہوں لیگی کارکنان اپنی قیادت کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات