قصور، ثانوی ودیگر علاقوں میں کپاس کی کاشت15مئی، مرکزی علاقوں میں 31 مئی تک مکمل کرنے کی ہدایت

بدھ 22 اپریل 2020 15:04

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2020ء) کپاس کے ثانوی ودیگر علاقوں میں کاشتکاروں کو کپاس کی کاشت15مئی اورمرکزی علاقوں میں زیادہ سے زیادہ 31 مئی تک مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور کہاگیاہے کہ کاشتکار پٹڑیوں پر کاشت سمیت ہموار زمین پرقطاروں میں کاشت کی صورت میں پہلی آبپاشی کے بعد پودوں کی ایک لائن چھوڑ کر دوسری لائن میں مٹی چڑھا دیں اور روائتی اقسام میں سے علاقہ کی زمین کی مناسبت سے موزوں اقسام کا انتخاب کریں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت(توسیع)قصورمحمدنویدامجدنے کاشتکاروں کے نام پیغام میں کہا کہ کپاس کی بی ٹی اقسام کی شرح بیج 6 سے 10کلوگرام فی ایکڑہوناضروری ہے جبکہ بوائی سے پہلے بیج کو مناسب کیڑے مار زہر لگانا بھی انتہائی اہمیت کاحامل ہے کیونکہ اس سے فصل ابتداء کے تقریباً ایک ماہ تک کے حساس ایام میں رس چوسنے والے کیڑوں بالخصوص سفیدمکھی کے حملہ سے محفوظ رہتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ لائنوں میں کاشت کی صورت میں پہلی آبپاشی بوائی کے 30 سے 35دن بعدجبکہ باقی آبپاشیاں 12 سے 15 دن کے وقفہ سے جاری رکھنی چاہئیں۔

متعلقہ عنوان :