قصور، بیر کی کاشت ریتلی اور شورزدہ زمینوں میں بھی کی جاسکتی ہے، محکمہ زراعت

بدھ 22 اپریل 2020 15:04

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2020ء) ترجمان محکمہ زراعت نے کہا ہے کہ کم آبپاش والے علاقے جہاں دوسرے پھلدار درخت اگانا ممکن نہ ہووہاں بیرکو آسانی سے کاشت کیاجاسکتاہے نیز بیر کی کاشت ریتلی اور شورزدہ زمینوں میں بھی کی جاسکتی ہے جس میں بھرپور غذائیت کے علاوہ حیاتین کی مقدار ترشادہ پھلوں سے زیادہ ہوتی ہے اور غذائی اعتبار سے بیرمیں حیاتین الف ‘ب اور ج کافی مقدارمیں پائے جاتے ہیں جبکہ بیرخشک سالی کا اچھی طرح مقابلہ کرسکتاہے اسلئے ایسے علاقے جہاں بارش بہت کم ہوتی ہووہاں بھی اس کو کامیابی سے کاشت کیاجاسکتاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے دوران ملاقات ’’اے پی پی‘‘کوبتایا کہ بیرکا پودا43سی50ڈگری سینٹی گریڈدرجہ حرارت کو برداشت کرسکتاہے اور پودے کوخشک آب وہواکی ضرورت ہوتی ہے جس کی سب سے بڑی خوبی اس کاخشکی کو برداشت کرناہے۔انہوں نے بتایا کہ اس کی شاخ تراشی بہت اہم ہے کیونکہ اس کا پھل نئی شاخوں پر لگتاہے اسلئے اس کی نباتاتی افزائش بڑھانے اورنئے پودے کے تنے مضبوط کرنے کے لئے اس کی شاخ تراشی بہت ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ جب بیرکاپودا بڑاہوجائے تو باغ میں دوسری فصلوں کی کاشت مشکل ہوجاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :