راجن پور میں اس سال 20لاکھ 56 ہزار 970بوری گندم خرید کی جائے گی، سردار فاروق امان اللہ خان دریشک

بدھ 22 اپریل 2020 15:06

راجن پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2020ء) چئیرمین اسٹینڈنگ کمیٹی لوکل گورنمنٹ پنجاب سردار فاروق امان اللہ خان دریشک نے کہا ہے کہ ضلع راجن پور میں اس سال 20لاکھ 56 ہزار 970بوری گندم خرید کی جائے گی جو کہ گذشتہ سال کے ضلع راجن کے ہدف سے کہیں زیادہ ہے،صوبہ پنجاب کی گندم کٹائی وخریداری مہم کا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب نے خود راجن پور کا دورہ کرکے کیا۔

(جاری ہے)

یہ باتیں انہوں نے اسٹنٹ کمشنر جام پور سیف الرحمان بلوانی کے ہمراہ فاضل پور مرکز گندم خریداری کے اچانک دورے کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے مزید کہا کہ اس سال کسانوں سے گندم اوپن پالیسی کے تحت خرید کی جارہی ہے اور باردانہ کی تقسیم کے لیے گرداوری کے عمل دخل کو ختم کرکے کسانوں کو ہرممکن سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ حکومتی سطح پر کسانوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے کسی قسم کی کسر اٹھا نہ رکھی جائیگی اور کسانوں کے ہمہ قسم تحفظ کے لیے بھر پور اقدامات کیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :