کپاس کی اچھی پیداوار کے حصول کے لئے زمین اور بیج کا انتخاب ماہرین کے مشورہ سے کریں، ڈاکٹر زاہد محمود

بدھ 22 اپریل 2020 15:06

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2020ء) کپا س کی بہتر پیداوار لینے کے لئے کاشتکار ابتدائی مرحلہ میںاپنی زمین اور بیج کا انتخاب زرعی ماہرین کے مشورہ سے کریں ۔ان خیالات کااظہارسنٹرل کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ ملتان کے ڈائریکٹر ڈاکٹر زاہد محمود نے کاشتکاروں کے نام اپنے پیغام میںکیا۔ انہوں نے مزید کہ کپاس کی کاشت کے لئے زرخیز اور میرا زمین کا انتخاب کیا جائے جو تیار ہونے پر دانے دار اور بھربھری ہو جائے جبکہ زمین کی تیاری کے لئے کاشتکار زمین میں گہرا ہل چلائیں اور کھیت کو ہموار کرنے کے لئے لیزر لینڈ لیولر کا استعمال ضرور کریں اس سے پانی کی کافی بچت ہو گی ۔

پچھلی فصل کی باقیات کو آگ ہرگز نہ لگائیں بلکہ روٹا ویٹر یا ڈسک ہیرو کی مدد سے انہیں زمین میں ملا دیا جائے اس سے زمین میں نامیاتی مادے کی مقدار میں اضافہ ہوگا اور زمین کی زرخیزی بڑھے گی۔

(جاری ہے)

فصل کی باقیات کے گلنے سڑنے کے عمل کو تیز کرنے کے لئے زمین تیار ہونے اور پانی لگاتے وقت اس میں ایک یا آدھی بوری یوریا پانی کے ساتھ ہی ملا کر لگا دیں اس سے گلنے سڑنے کا عمل تیز ہوگا۔

اور بیج کے انتخاب کے لئے کاشتکار ٹھوس ، یکساں سائز اور توڑنے پر کڑک کی آواز دینے والا منظور شدہ بیج کاشت کریں۔ڈرل کاشت کے لئے کاشتکار8 سی10کلو گرام اور کھیلیوں پر کاشت کے لئے 5سی6کلوگرام بیج ا ستعما ل کریں اور بیج کا اگائو 75فیصد سے زائد ہونا چاہئی اور چوپے میں 3یا 4بیج لگائیں۔کاشتکار10فیصد اضافی بیج اپنے پاس محفوظ رکھیں تاکہ بوقت ضرورت استعمال میں لایا جا سکے جبکہ فی ایکڑ پودوں کی تعداد23ہزار تک یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :