کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں پیپلزپارٹی کی خواتین بھی متحرک

مہلک وبا کے پھیلائو کے سدباب کیلئے پیپلزپارٹی ضلع وسطی کی صدرشاہینہ سعیدہ صدیقی نے ضلع وسطی کے مختلف علاقوں میںڈس انفیکٹیو اسپرے کروایا

بدھ 22 اپریل 2020 19:51

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2020ء) کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں پیپلزپارٹی کی خواتین بھی متحرک مہلک وبا کے پھیلائو کے سدباب کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین ضلع وسطی کی صدر شاہینہ سعیدہ صدیقی نے ناظم آباد سمیت ضلع وسطی کے مختلف علاقوں کی گلی محلوں سمیت مساجد امام بارگاہ اور دیگر مذہبی مقامات پر ڈس انفیکٹیو اسپرے کروایا۔

اس موقع پر پیپلزپارٹی کی رہنما شاہینہ سعیدہ صدیقی نے کہاکہ معاشرے کے ہر شعبے میں خواتین کا کردار اہم ہے اور موجودہ صورتحال پر خواتین پر زیادہ زمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنے اطراف کے لوگوں کو اس بات پر قائل کرے کہ مہلک وبا سے جنگ کا واحد ہتھیار سماجی دوری ہے،اپنے گھروں تک محدود رہ کر سماجی فاصلے قائم کرنے سے ہی کورونا وائرس کو شکست دی جاسکتی ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ لاک ڈان عوام کی زندگیوں کو محفوظ کرنے کے لئے ہے، سندھ حکومت کی بتائی گئی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے ہی لاک ڈان کے مثبت اثرات مرتب ہوسکیں گے اور یہ اسی صورت ممکن ہوگا کہ معاشرے کا ہر فرد سماجی زمہ داری کا مظاہرہ کرے۔ شاہینہ صدیقی کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری، آصف علی زرداری اور فریال تالپور کی ہدایت پر پی پی کارکنان شب و روز کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں متحرک ہیں اور وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ عوام کو جان لیوان وبا سے محفوظ رکھنے کے لئے شب و روز عملی اقدامات اٹھا رہے، چئیرمین پیپلزپارٹی کی زیرقیادت کورونا وائرس کو شکست دینگے، اس موقع پر سٹی ایریا 128 کے صدر عارف قریشی کا کہنا تھا کہ ضلع وسطی کوروانا وائرس سے زیادہ متاثر ہے عوام احتیاطی تدابیر اپنائیں اور سندھ حکومت کا ساتھ دیں تا کہ اس کے پھیلا کو زیادہ سے زیادہ روکا جا سکے، جراثیم کش اسپرے میں پی پی شعبہ خواتین ضلعی وسطی کی صدر شاہینہ سعیدہ صدیقی کے ہمراہ پی ایس 128 سٹی ایریا کے صدر عارف قریشی، چئیرمین زکوا کمیٹی سٹی ایریا عمران شاہ اور زکوا کمیٹی یو سی 49 کے چیئرمین عاصم عمران قریشی و دیگر نے بھی حصہ لیا۔