محکمہ لائبریری اور انفارمیشن سائنسز ،ایس یو کے زیر ِ اہتمام دو روزہ کانفرنس کا انعقاد

بدھ 22 اپریل 2020 22:11

سرگودھا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2020ء) ’’معلوماتی منظر نامے کے اُبھرتے ہوئے مسائل‘‘ سے متعلق دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس میں سرگودہا یونیورسٹی میں ڈیجیٹل دور میں لائبریریوں اور معاشروں کی تعمیر منسلک اور برقرار رکھنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔محکمہ لائبریری اور انفارمیشن سائنسز ،ایس یو کے زیر ِ اہتمام دو روزہ کانفرنس نے "زوم کلائوڈمیٹنگ" کے ذریعہ دنیا بھر سے ماہرین ِ تعلیم، محقق اور پیشہ ور افراد کو تحقیق کے نتائج،تجربات اور معلومات کے علمی امور کوشیئر کرنے اور تبادلہ خیال کرنے کے لیے ایک مقام فراہم کیا۔

اس کانفرنس کامقصد LISکے پیشہ ور افراد کوانفارمیشن سیکٹر کے بدلتے ہوئے منظر ناموں کے بارے میںگفتگو شروع کرنے کاموقع فراہم کرنا تھا۔

(جاری ہے)

اس کانفرنس میں معلوماتی بات چیت ،پیشہ ورانہ نیٹ ورکنگ اور قومی اور بین الاقوامی نمائندوں کے مابین خیالات کا تبادلہ ہوا۔کانفرنس کے دو روز کے دوران 4بین الاقوامی اسکالرز ڈاکٹر عاصم قیوم اور آسٹریلیا کی چارلس اسٹریٹ یونیورسٹی کے ڈاکٹر عارف خان،برطانیہ سے لندن سائوتھ یونیورسٹی کے عدنان عادل ،امام عبدالرحمان بن فیصل یونیورسٹی کے ڈاکٹر شفیق الرحمان، اور اس کے علاوہ ملک بھر سے 30قومی ریسرچ سکالرز اور پروفیشنلز نے اپنے تحقیقی مقالے ،آرٹیکلزاور کلیدی نوٹ لیکچرز پیش کئے۔

اس موقع پر مقررین نے معلومات پیشہ ور افراد کے روز مرہ اور معمول کے کام میں حکمت کو شامل کرنے کی اہمیت پر زور دیا،اور کسی بھی منصوبہ میں برادری اور سٹیک ہولڈرز کی اہمیت کو اُجاگر کیا۔ انہوں نے اُبھرتی ہوئی ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ساتھ مشغول ہونے کے طریقوں کی عکاسی کرتے ہوئے "معلومات"کے منظر نامے کو تبدیل کرنے اور تیار کرنے کے چیلنجوں کے بارے میں سامعین کوحساس کیا۔

اس موقع پر ایل آئی ایس ڈیپارٹمنٹ ایس یو کے ڈاکٹر ہارون ادریس نے کہاکہ تمام اسٹیک ہولڈرز کی طرف سے لگن اور وابستگی سے زوم کے ذریعے کانفرنس کا کامیابی سے انعقاد ممکن ہوا۔انہوں نے بتایا کہ وائس چانسلر یو نیورسٹی آف سرگودہا ڈاکٹر اشتیاق احمد کو کرونا وائرس میں بھی کانفرنس کو ملتوی نہ کرنے اور اسی تاریخ کو زوم کے ذریعے کانفرنس منعقد کرنے کے خواہش مند ہیں ۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر یو نیورسٹی آف سرگودہا ڈاکٹر اشتیاق احمد نے کہا کہ بحران کے وقت مواقعے پیدا ہوتے ہیں کوارڈ 19کرونا وائرس کے بحران نے ڈیجیٹل دنیا کے بارے میں ہمیں مزید جاننے کے لیے تکنیکی مواقعے فراہم کئے ہیںکیونکہ سیکھنے کی دنیا تک رسائی روایتی سے الیکٹرانک اور ڈیجیٹل موڈ میں بھی داخل ہوگئی ہے۔