میونسپل کمیٹی میں شہر کی ترقیاتی اسکیمات کے ٹینڈر ہوئے ہم نے ورک آرڈر کے بعد کام شروع کئے لیکن کوئی پیمنٹ نہیں ہوئی ، ٹھیکیدار یونین

بدھ 22 اپریل 2020 22:44

اوستہ محمد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2020ء) ٹھیکیدار یونین کے صدر حاجی شوکت علی بنگلزئی عبدالستار ترین ولی محمد سومرو علی محمد مستوئی اور دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ سال میونسپل کمیٹی میں شہر کی ترقیاتی اسکیمات کے ٹینڈر ہوئے ہم نے ورک آرڈر کے بعد کام شروع کئے لیکن کچھ ٹھیکیداروں کی پیمنٹ نہیں آئی ترقیاتی فنڈز کہاں گئے ہم نے کئی بار چیف آفیسر سے رابطہ کیا لیکن سابقہ چیف آفیسر نے ٹال مٹول سے کام لیا اور اب موجودہ چیف آفیسر نے بھی ٹھیکیداروں کو پیمنٹ دینے سے انکار کردیا انہوں نے کہا کہ میونسپل کمیٹی میں مالی بد عنوانی کے ریکارڈ قائم کئے گئے ہیں کروڑوں روپے کے ترقیاتی فنڈز کہاں گئے ہیں ہمارے سوال پر دونوں چیف آفیسر ایک دوسرے پر کرپشن کے الزامات عائد کررہے ہیں ہمارا مطالبہ ہے کہ اس بارے میں شفاف انکوئری کرائی جائی جب کہ ترقیاتی فنڈز کی خرد برد کے علاوہ ہمارے کاموں کی سیکورٹی ڈپازٹ بھی ہماری بلوں سے کاٹی گئی انکم ٹیکس کی رقم ہڑپ کر کی گئی انہوں نے کہا کہ موجودہ چیف آفیسر کارویہ بھی ٹھیک نہیں ہمارے ترقیاتی منصوبے ادھورے پڑئے ہیں چیف آفیسر نے میونسپل کمیٹی کے اکاونٹ کو ذاتی فنڈز سمجھ کر رکھا ہے ٹھیکیداروں نے مزید کہا کہ انکوائری کمیٹی نے ہم سے اسٹیٹ منٹ لیے لیکن کوئی کاروا ئی نہیں ہوئی ہمارامطالبہ ہے کہ فنڈز میں خرد برد کی فوری طور شفاف انکوائری کی جائے ترقیاتی فنڈز اور سیکورٹی کے علاوہ انکم ٹیکس کی رقم ہڑپ کرنے والے چیف آفیسر سے نا تو باز پریس کی جارہی ہے اور نہ ہی ٹھیکیداروں کو ادائیگی ہورہی ہے۔