اومنی شاپ غیر قانونی چلانے کا کیس،صدرانجمن تاجران اور انکے ساتھیوں کی عبوریضمانت منظور

بدھ 22 اپریل 2020 23:51

اوستہ محمد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2020ء) اومنی شاپ غیر قانونی چلانے پر مقدمہ درج صدرانجمن تاجران اور ان کے ساتھیوں کا عبوری ضمانت منظور، پریس کلب کے سینئر نائب صدر پر فیس بک پر خبر چلانے پر سول ہسپتال کے ا نچارج کی درخواست پر مقدمہ درج پریس کلب کی جانب سے مقدمہ درج کرنے کی مذمت، تفصیلات کے مطابق اوستہ محمد کے مختلف واقعات مین مقدمے درج کئے گئے جن میں دوروز قبل انجمن تاجران کے صدر اور ان کے دیگر ساتھیوں پر 144کے خلاف ورزی کا مقدمہ درج ہو جن پر صدر وریام بیگ اور انکے دیگر ساتھیوں محمد حنیف، عابد رند نے گزشتہ روز ابوری ضمانت منظور کرا لی، دوسرا واقع گزشتہ رو ز ایک غیر قانونی اومنی شاپ چلا نے والے گروہ کے آصف علی اور عمران پر پر سٹی تھانہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ، تیسرا واقع پریس کلب کے سینئر نائب صدر عبداللہ مگسی نے گزشتہ روز سیول اسپتال میں مریض کی ٹریٹ منٹ نہ ہونے کی خبر فیس بک پر چلا ئی جن پرا نچارج ڈاکٹر عبدلجبار سومرو اور ان کے درمیان فیس بک پر تلخ کلامی ہوتی رہی جن پر ڈاکٹر عبدلجبار کی مدعت میں سٹی تھانہ میں عبداللہ امگسی پر مقدمہ درج کیا گیا جن پر پریس کلب کا ہنگامی اجلاس صدر ذوالفقار علی کھوسہ کی صدارت میں منعقد ہو اجس میں کابینہ کے عہدیداروںمیں جنرل سیکریٹری علی حسن بلوچ چیرمین محمدحنیف مینگل ِ عبدلحمید بلیدی ، محمد رفیق اور دیگر عہدیداروں نے شرکت کی اور اس واقع کی شدیدا لفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ صحافی ان مقدموں سے نہ پہلے کبھی ڈرے اور نہ اب ڈریں گے انہوں نے سیول اسپتال کے انچارج کے تبا دلے کا مطالبہ کیا ۔