بلوچستان کے مذہبی اور سیاسی جماعتوں کے قائدین کا سردار مصطفی خان ترین کے انتقال پر دکھ اور افسوس کااظہار

بدھ 22 اپریل 2020 23:51

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2020ء) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال ،گورنر بلوچستان جسٹس(ر) امان اللہ یاسین زئی،پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی،نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ،بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل،ہزارہ پارٹی کے سربراہ عبدالخالق ہزارہ،جماعت اسلامی بلوچستان کے امیر مولانا عبدالحق ہاشمی،جمعیت علماء اسلام (نظریاتی )کے مرکزی کنونیئر مولانا عبدالقادر لونی،مسلم لیگ(ن) کے صوبائی صدر عبدالقادر بلوچ،سابق زیراعلیٰ بلوچستان ورکن ا سمبلی نواب ثناء اللہ زہری،سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ورکن اسمبلی نواب اسلم رئیسانی ،اسپیکر بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو،سینیٹر منظورا حمد کاکڑ،سینیٹر سرفراز احمد بگٹی،سینیٹر نصیب اللہ بازئی،وزیرداخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو،پبلک اکائونٹس کمیٹی کے چیئر مین اختر حسین لانگو،اپوزیشن لیڈر ملک سکندر ایڈووکیٹ،رکن اسمبلی ذابد علی ریکی،سابق وزراء میر عبدالکریم نوشیروانی،عبیدا للہ بابت،طاہر محمود،بلوچستان عوامی پارٹی کوئٹہ سٹی کے صدر حاجی ولی محمد نورزئی نے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے رہنماء سردار مصطفی خان ترین کے انتقال پر دکھ اور افسوس کااظہار کیا اللہ پاک مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبر وجمیل عطاء فرمائے انہوں نے کہا ہے کہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سینئر رہنماء اور سابق صوبائی وزیر بلدیاتی مرحوم سردار مصطفی خان ترین کی وفات پر ناقابل تلافی سیاسی خلاء پیدا ہوا ہے ان کی جمہوری کی بالادستی اور سیاسی شعور بیدار کرنے کی جدوجہد فراموش نہیں کی جاسکتی انہوں نے مرحوم کی وفات پر گہرے دکھ اور رنج کااظہار کیا اور اللہ پاک سے دعا کی کہ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ اور پسماندگی کو صبر وجمیل عطاء کرنے کی دعا کی۔