Live Updates

پاکستان تحریک انصاف اور سائوتھ ایشیاء پارٹنر شپ پاکستان کے اشتراک سے این اے 127میں راشن ڈرائیو

تمام یونین کونسلوں میں بغیر کسی سیاسی تفریق کے راشن تقسیم کیا جارہا ہے ‘ سیکرٹری جنرل انصاف ویلفیئر ونگ جمشید اقبال چیمہ

جمعرات 23 اپریل 2020 14:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2020ء) پاکستان تحریک انصاف اور سائوتھ ایشیاء پارٹنر شپ پاکستان کے اشتراک سے حلقہ این اے 127میں راشن ڈرائیو شروع کر دی گئی جس کے تحت حلقے کی تمام یونین کونسلوں میں مستحق افراد میں راشن تقسیم کیا جائے گا ۔ گزشتہ روز تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ، سیکرٹری جنرل انصاف ویلفیئر ونگ جمشید اقبال چیمہ اورسائوتھ ایشیاء پارٹنر شپ پاکستان کے نمائندوں نے اپنی نگرانی میں حلقہ این اے 127 کی یونین کونسل 167کوٹ خواجہ سعید کے مستحق خاندانوں میں بغیر کسی سیاسی تفریق کے راشن تقسیم کیا ۔

اس عمل کے دوران کورونا وائرس سے بچائو کیلئے طے شدہ ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرایا گیا اور سماجی فاصلے کو بر قرا ر رکھا گیا ۔جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ جس طرح وفاقی حکومت کے احساس کفالت پروگرام کے تحت بلا تفریق 12ہزار روپے کی نقد مالی امداد تقسیم کی گئی اسی طرح ہماری طرف سے پورے حلقے میں بغیر کسی سیاسی تفریق کے راشن تقسیم کیا جارہا ہے ۔

(جاری ہے)

حکومت کا عزم ہے کہ جب تک کورونا وائرس کی وباء کا خاتمہ نہیں ہو جاتا کمزور طبقات کوکسی صورت تنہا نہیں چھوڑا جائے گا ۔ انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کی تمام تر توجہ اپنی سیاست چمکانے پر مرکوز ہے جس پر عوام میں بھی شدید غصہ پایا جاتا ہے ۔ ہمیں مشکل وقت میں اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہے اور اس کے ذریعے ہی ہم سر خرو ہو سکتے ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات