فیصل ۱ٓباد می ںگندم کی خریداری مہم کی نگرانی کیلئے تمام تر انتظامی مشینری بھرپور انداز میں متحرک ہے،ترجمان ضلعی انتظامیہ

جمعرات 23 اپریل 2020 14:44

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2020ء) ضلعی انتظامیہ فیصل ۱ٓباد کے ترجمان نے بتایا کہ فیصل ۱ٓباد میںگندم کی خریداری مہم کی نگرانی کیلئے تمام تر انتظامی مشینری بھرپور انداز میں متحرک ہے تاکہ کاشتکاروں کے لئے ضروری سہولیات برقراررہیں۔جمعرات کے روز اے پی پی سے بات چیت کے دوران انہوں نے بتایا کہ کمشنر فیصل ۱ٓباد ڈویژن عشرت علی اور ڈپٹی کمشنر فیصل ۱ٓباد محمد علی کی جانب سے گندم کے تمام خریداری مراکز پر تعینات سٹاف کو خبردار کیاگیا ہے کہ خریداری کے عمل میں کسی قسم کی بددیانتی یا ہیرا پھیری کو قطعاً برداشت نہیں کیا جائے گااورکاشتکاروں کی معمولی سی شکایات کو بھی فوری دورکیا جائے۔

انہوں نے سنٹر انتظامات پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ مہم کے اختتام تک ان میں کسی لمحہ تعطل یا غفلت نہیں آنی چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کاشتکاروں کی فلاح وبہبود اورخوشحالی کیلئے متعدد انقلابی پالیسیوں پر عمل پیرا ہیں اورباردانہ کی منصفانہ اورشفاف تقسیم کے علاوہ گندم کی خریداری کو منظم رکھنے،قیمت کی آسان ادائیگی اور سنٹرز پر کاشتکاروں کیلئے آرام دہ انتظامات حکومت کی پالیسی کا اہم حصہ ہے۔

انہوںنے کہا کہ ضلع بھر میں گندم کی خریداری مہم میں جامع پالیسی پر عملدرآمد کیا جارہا ہے جس کے تحت شفافیت اور کاشتکاروں کیلئے ہرممکن سہولیات کی فراہمی پر بھرپور توجہ دی جارہی ہے اس ضمن میں کسانوں کے مفادات پر آنچ نہیں آنے دی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ آن لائن اورمینول طریقے سے باردانہ کی درخواستیں وصول کی جارہی ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر مجموعی ٹارگٹ کے 4فیصد کے برابر باردانہ کسانوں کو فراہم کیاجائے گا۔انہوں نے بتایا کہ محکمہ خوراک کے اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولرز، فوڈ گرین انسپکٹرز کے علاوہ محکمہ مال،مارکیٹ کمیٹی کا عملہ بھی سنٹرز پر تعینات کیا گیا ہے۔