آم کے پھل کو حسب ضرورت سپرے اورتنو ں پر بورڈ و پیسٹ لگانے کی ہدایت

جمعرات 23 اپریل 2020 14:55

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2020ء) ترجمان محکمہ زراعت نے آم کے پھل کو منہ سڑی سے بچانے کے لئے حسب ضرورت سپرے اورتنو ں پر بورڈ وپیسٹ لگانے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ باغبان اس ضمن میں کسی غفلت یاکوتاہی کامظاہرہ نہ کریں تاکہ بعدازاں انہیں کسی مشکل یا پریشانی کا سامنانہ کرناپڑے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ’’اے پی پی‘‘کو بتایا کہ اپریل کے آخر تک زیادہ ترکیڑے اوربیماریاں نقصان دہ حد سے نیچے آجاتی ہیں لیکن پھربھی ضرورت پڑنے پرجائزہ اور سپرے کا عمل جاری رکھناچاہئے۔

انہوں نے کہا کہ باغبا ن آم کے پھل کی مکھی کے خلاف پھندوں کا انتظام بھی یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ جڑی بوٹی ماہرزہروں سے جڑی بوٹیوں کا تدارک کرنے سمیت بٹورکی کٹائی جاری رکھنی اور آم کے باغات میں آبپاشی کاوقفہ20روز رکھنابھی ضرو ری ہے۔

متعلقہ عنوان :