انٹرنیشنل کموڈٹی ایکسچینج میں روئی کے نرخوں میں 4 فیصد اضافہ

جمعرات 23 اپریل 2020 15:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2020ء) انٹرنیشنل کموڈٹی ایکسچینج میں روئی کے نرخوں میں 4 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا جس کی وجہ چین کی جانب سے روئی اور دیگر زرعی مصنوعات کی جلد خریداری کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

ایکسچینج میں وقفے کے قریب جولائی کے لیے روئی کے سودے 2.33 سینٹ (4.37 فیصد )اضافے کے ساتھ 55.64 سینٹ فی پونڈ طے پائے۔ایکسچینج میں روئی کی کل 30698 گانٹھوں کا کاروبار ہوا جو گزشتہ روز کے مقابلے میں 2206 زیادہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :