کاشتکار ربیع و خریف کی کاشت سے قبل کھادوں کے استعمال کیلئے زمین کاتجزیہ ضرورکروائیں،ترجمانمحکمہ زراعت

جمعرات 23 اپریل 2020 15:53

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2020ء) ترجمانمحکمہ زراعت نے کہاہے کہ زمیندار‘کاشتکار ‘کسان فصلات ربیع و خریف کی کاشت سے قبل کھادوں کے استعمال کیلئے زمین کاتجزیہ ضرورکروائیں اور ماہرین کی مشاورت سے متناسب کھادوں کا استعمال کیاجائے تاکہ بھرپورپیداوار کا حصول ممکن ہوسکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے’’اے پی پی‘‘کوبتایا کہ کاشتکاروں کو چاہئیے کہ وہ اگر ہر سال ممکن ہو تو کم ازکم ہر تیسرے سال زمین کاتجزیہ کروائیں تا کہ مٹی کے تجزیہ کے بعد کھادوں کے استعمال کا مشورہ دیاجاسکے۔ انہوں نے کہا کہ غیر موزو ںکھادوں کے انتخاب‘ ان کے خودساختی استعمال ‘آبپاشی کیلئے پانی کی کمی یا زیادتی کی وجہ سے کھادوں اوربیج کی افادیت بُری طرح سے متاثرہوتی ہے۔

متعلقہ عنوان :