جعلی بنک اکاؤنٹس کیس میں فریال تالپور نے بنک اکاؤنٹس غیر منجمد کرانے کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

جمعرات 23 اپریل 2020 18:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2020ء) جعلی بنک اکاؤنٹس کیس میں فریال تالپور نے بنک اکاؤنٹس غیر منجمد کرانے کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ۔ جمعرات کو احتساب عدالت نے درخواست مسترد کرنے کا فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا ۔

(جاری ہے)

فریال تالپور کی درخواست میں کہاگیاکہ ذاتی اور گھریلو اخراجات پورے کرنے کے لیے اکائونٹس غیر منجمد کیے جائیں،نیب نے 25جولائی 2019 کو اکاؤنٹس منجمد کئے۔

درخواست میں کہاگیاکہ اسلام آباد کی احتساب عدالت نے 31 مارچ کو اکاونٹس غیر منجمد کرنے کی استدعا مسترد کی،احتساب عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر بنک اکاونٹس غیر منجمد کرنے کا حکم دیا جائے۔استدعا کی گئی کہ نیب کے اکائونٹس منجمد کرنے کے فیصلے کو غیر قانونی قرار دیا جائے۔نیب اور احتساب عدالت کا فیصلہ معطل کیا جائے،عدالت سے فوری ریلیف کی متفرق درخواست کر دی گئی

متعلقہ عنوان :