فریال تالپور نے بنک اکاؤنٹس غیر منجمد کرانے کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

جمعرات 23 اپریل 2020 23:19

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2020ء) سابق صدر آصف علی زرداری کی ہمشرہ فریال تالپور نے بنک اکاؤنٹس غیر منجمد کرانے کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

(جاری ہے)

احتساب عدالت کی طرف سے درخواست مسترد کرنے کے فیصلہ کے خلاف دائر فوری ریلیف کی متفرق درخواست میں کہا گیا ہے کہ ذاتی اور گھریلو اخراجات پورے کرنے کے لیے اکاونٹس غیر منجمد کیے جائیں، نیب نے 25 جولائی 2019 کو اکاؤنٹس منجمد کئے۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے 31 مارچ کو اکاونٹس غیر منجمد کرنے کی استدعا مسترد کی۔ استدعا ہے کہ احتساب عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر بنک اکاونٹس غیر منجمد کرنے کا حکم دیا جائے۔ نیب کے اکاونٹس منجمد کرنے کے فیصلے کو غیر قانونی قرار دیا جائے۔ درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ نیب اور احتساب عدالت کا فیصلہ معطل کیا جائے۔