Live Updates

کمیٹی برائے قومی اسمبلی ورچئل اجلاس کا قومی اسمبلی میں پارلیمانی رہنماؤں کو اگلے اجلاس میں مدعو کرنے کا فیصلہ

بلاول بھٹو زرداری، خواجہ محمد آصف ،شیخ رشید احمد ، اسد محمود ، شاہ ز ین گٹی ، امیر حیدر اعظم خان سمیت دیگر کو شرکت کی دعوت

جمعہ 24 اپریل 2020 14:48

کمیٹی برائے قومی اسمبلی ورچئل اجلاس کا قومی اسمبلی میں پارلیمانی رہنماؤں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2020ء) کمیٹی براے قومی اسمبلی ورچئل اجلاس کا پارلیمانی رہنماؤں سے مشاورت کا معاملہ ،کمیٹی برائے قومی اسمبلی ورچئل اجلاس نے قومی اسمبلی میں پارلیمانی رہنماؤں کو اگلے اجلاس میں مدعو کرنے کا فیصلہ کرلیا۔چیئرمین سید فخر امام کی جانب سے پارلیمانی راہنماؤں کو شرکت کیلئے خطوط لکھ دئیے۔

خط میں کہاگیاکہ کمیٹی کی 21 اپریل کو ہونے والے اجلاس میں قومی اسمبلی کے ورچئل کے بجائے حقیقی اجلاس بلانے کا متفقہ فیصلہ کیا گیا۔ کمیٹی نے کورونا وائرس کے دوران قومی اسمبلی کے اجلاس کے ایجنڈے اور طریقہ کار پر مزید تبادلہ خیال کے لیے پارلیمانی رہنماؤں سے مشاورت کا فیصلہ کیا۔ خط کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے پارلیمانی رہنما بلاول بھٹو زرداری، پاکستان مسلم لیگ ن کے خواجہ محمد آصف اور عوامی مسلم لیگ پارٹی کے شیخ رشید احمد کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

متحدہ مجلس عمل پاکستان سے اسد محمود، جمہوری وطن پارٹی سے نوابزادہ شاہ زین بگٹی اور عوامی نیشنل پارٹی سے امیر حیدر اعظم خان مدعو کرلیا گیا ۔پاکستان تحریک انصاف سے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر مخدوم شاہ محمود حسین قریشی اور جی ڈی اے سے غوث بخش خان مہر کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے،پاکستان مسلم لیگ سے طارق بشیر چیمہ، بلوچستان عوامی پارٹی سے خالد حسین مگسی، بلوچستان نیشنل پارٹی سے محمد اختر مینگل، اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان سے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کو مدعو کرلیا گیا ،کمیٹی پارلیمانی رہنماؤں سے مشاورت کے بعد کرونا وائرس کی موجودگی کے دوران قومی اسمبلی کے ورچئل اجلاس منعقد کرنے کے لیے اپنی سفارشات اسپیکر قومی اسمبلی کو پیش کرے گی،مشاورت کے لیے مدعو کیے جانے والے پارلیمانی رہنما وڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کر سکیں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات