جمال شاہ کاکڑ کا محمود خان اچکزئی سے رابطہ ، سردار مصطفی ترین کی وفات پر افسوس کا اظہار

بلوچستان جمہوری سیاسی جدوجہد پر یقین رکھنے اور آئین و قانون کی بالا دستی کے لئے جدوجہد کرنے والی ہستی سے محروم ہوگیا، سابق سپیکر جمال شاہ کاکڑ

جمعہ 24 اپریل 2020 20:31

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2020ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری و سابق اسپیکر جمال شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ پشتونخواء ملی عوامی پارٹی کے مرکز ی سیکرٹری و سابق صوبائی وزیر سردار مصطفی خان ترین کی وفات کو بلوچستان کی سیاسی تاریخ کا نقصان قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان جمہوری سیاسی جدوجہد پر یقین رکھنے اور آئین و قانون کی بالا دستی کے لئے جدوجہد کرنے والی ہستی سے محروم ہوگیا، مرحوم رہنماء نے اپنے عوام میں اتحاد واتفاق پیدا کرنے اور ان کے مسائل کے حل کرنے اوران کے درمیان تنازعات،قبائلی رنجشوں کے خاتمے کی راہ میں نہایت اہم کردار ادا کیا۔

یہ بات انہوں نے گزشتہ روز پشتونخوامیپ کے چیئرمین محمود خان اچکزئی سے ٹیلی فون پر پارٹی کے مرکزی سیکرٹری سابق صوبائی وزیر سردار مصطفی خان ترین کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ مرحوم مصطفی خان ترین قوم اور وطن کی خدمت میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا اور نہ ہی کسی قربانی سے دریغ کیامرحوم کے خاندان کو وطن دوست اور قوم دوست خاندان کی حیثیت سے پشتونخوا وطن میں عزت کا مقام حاصل ہے مرحوم نے ممتاز قبائلی رہنماء کی حیثیت سے مرحوم رہنماء نے اپنے عوام میں اتحاد واتفاق پیدا کرنے اور ان کے مسائل کے حل کرنے اوران کے درمیان تنازعات،قبائلی رنجشوں کے خاتمے کی راہ میں نہایت اہم کردار ادا کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مرحوم سردار مصطفی خان ترین کے پسماندہ گان اپنے خاندان کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے مرحوم رہنماء کے نقش قدم پر چل کر پشتون قوم کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے اللہ تعالیٰ سے مرحوم کی مغفرت اور پسماندہ گان کوصبر جمیل عطاء فرمائے