Live Updates

لاک ڈاؤن سے بہت سارے سفید پوش لوگ بیروزگار ہوگئے ہیں،پاکستان عوامی تحریک

جمعہ 24 اپریل 2020 23:56

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2020ء) پاکستان عوامی تحریک شمالی پنجاب کے صدر قاضی شفیق نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے بہت سارے سفید پوش لوگ بیروزگار ہوگئے ہیں جو اپنی ضروریات کیلئے کسی کے سامنے ہاتھ بھی نہیں پھیلا سکتے اورنہ ہی لائنوں میں لگ کر راشن لے سکتے ہیںحکومت کو چاہیے کہ ایسے افراد کیلئے باعزت روزگار کا انتظام کرے تاکہ وہ اپنے بچوں کو پال سکیںانہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے حفاظتی تدابیر پر سختی سے عمل کریں تاکہ ہم جلد از جلد اس موذی وباء سے چھٹکارہ حاصل کرسکیں، انہوں نے پاکستان عوامی تحریک کے عہدیداران، سردار صابر خان، غلام علی خان، ملک طاہر جاوید،ملک توقیر اعوان، سید ابرار حسین شاہ،عبدالجبار دانش،عمر دراز خان،ڈاکٹر ظفر ناز سے آن لائن اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماہ رمضان المبارک میں اشیائے خوردونوش اورضروریات زندگی کے سامان کے نرخ میں ہوشربا اضافہ ہوجاتا ہے،ایسا کام وہ لوگ کرتے ہیں جو ماہ رمضان المبارک میں زیادہ منافع کمانے کے لالچ میں کئی کئی مہینے پہلے ذخیرہ اندوزی شروع کردیتے ہیں لہذا حکومت ماہ رمضان المبار ک میں مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے خصوصی اقدامات کرے اورعوام کو ناجائز منافع خوروں سے محفوظ کرے۔

(جاری ہے)

ذخیرہ اندوزی کے خلاف آنے والا آرڈیننس خوش آئند ہے مگر اس پر عملدرآمدبھی نظر آنا چاہیے۔
Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات