اوستہ محمد پریس کلب کے صحافیوں عبداللہ مگسی اور حنیف بلوچ کیخلاف جھوٹے مقدمات درج کرنے کے خلاف صحافی برادری سراپااحتجاج

ہفتہ 25 اپریل 2020 00:03

اوستہ محمد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2020ء) اوستہ محمد پریس کلب کے صحافیوں عبداللہ مگسی اور حنیف بلوچ کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کرنے کے خلاف صحافی برادری سراپااحتجاج ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پریس کلب کے صدر ذوالفقار کھوسہ کی قیادت میں صحافی برادری نے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور مطالبہ کیا کہ سول اسپتال اوستہ محمد کے انچارج اور ایس ایچ او سٹی کا فوری تبادلہ کیا جائے اس موقع پر پریس کلب کے صدر ذوالفقار علی کھوسہ جنرل سیکریٹری علی حسن بلوچ چیئرمین محمد حنیف مینگل، سابق صدر علی مردان جمالی سینئر صحافی حنیف بلوچ ،حاجی عبدالفتح رند، و دیگر رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں صحافت کرنا جرم بن گیا ہے حقائق کو اجاگر کرنے کی سزا دی جارہی ہے اور صحافی برادری کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کرکے ہراساں کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ اوستہ محمد پریس کلب کے صحافیوں نے ہمیشہ عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں کردار ادا کی ہے انہوں نے کہا کہ جھوٹے مقدمات سے ہرگز خوفزدہ نہیں ہوں گے اور اپنے فرائض دیانتداری کے ساتھ سرانجام دیتے رہیں گے انہوں نے کہاکہ رپورٹنگ کے دوران ڈاکٹرز کی صحافی کے ساتھ حکمت آمیز رویے کی اور یوں کے مقدمہ درج کرنے کی شدید مذمت کرتے ہیں اور اعلی حکام سے مطالبہ کرتے ہیں واقعے کی شفاف طریقے سے تحقیقات کی جائے اور ذمہ داروں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے انہوں نے کہا کہ صحافی مظلوم ضرور ہے لیکن تنہا ہرگز نہیں ہیں بلوچستان کے تمام صحافی برادری ظلم و ناانصافی کے خلاف ایک پلیٹ فارم پر متحد و منظم ہے انہوں نے وزیر اعلی بلوچستان جام کمال چیف سیکرٹری بلوچستان وزیر داخلہ بلوچستان اور صوبائی وزیر اطلاعات پر زور اپیل کی کہ جھوٹے مقدمات درج کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے اور صحافی برادری کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے اقدامات اٹھائیں۔