اسپین بولدک میں پھنسے 4 سوسے زائد ٹینکر ڈرائیوروں کی وطن واپسی کا سلسلہ شروع نہ ہونا قابل افسوس ہے،عبدالمنان اچکزئی

ہفتہ 25 اپریل 2020 00:32

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2020ء) بلوچستان کے معروف پاک افغان ٹریڈراور ممتاز سماجی شخصیت عبدالمنان اچکزئی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ نیٹو کیلئے تیل سپلائی کرنے والے افغانستان کے سرحدی شہر اسپین بولدک میں پھنسے 4 سوسے زائد ٹینکر ڈرائیوروں کی وطن واپسی کا سلسلہ شروع نہ ہونا قابل افسوس ہے انہوں نے کہاکہ تقریبا ًدو ماہ قبل افغانستان تیل سپلائی کرنے کے بعد کورونا کے باعث پاک افغان بارڈر باب دوستی بند ہونے سے تیل خالی کرنے کے بعد ٹینکرز ڈرائیورزاسپین بولدک میں محصورہوگئے اب جبکہ وفاقی حکومت نے اسپین بولدک میں پھنسے پاکستانی ڈرائیورو کی وطن واپسی شروع کی ہے مگر اس دوران صرف افغان ٹرانذٹ اور ایکسپورٹ کے خالی ٹرکوں کنٹینرز اور ان کے ڈرائیوروں کو واپسی کی اجازت دی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے وفاقی حکومت، وزیراعلی بلوچستان اور آئی جی ایف سی سے مطالبہ کیا ہے کہ دیگر گڑزٹرانسپورٹ کے ڈرائیوروں کی طرح خالی آئل ٹینکرز کے پاکستان ڈرائیوروں کو بھی واپسی کی اجازت دیکر قرنطینہ سینٹر چمن منتقل کیا جائے۔