وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کی رمضان کے مقدس مہینے کی آمد پر تمام پاکستانیوں کو مبارکباد

ہفتہ 25 اپریل 2020 00:25

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2020ء) وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے تہہ دل سے تمام پاکستانیوں کو رمضان کے مقدس مہینے کی آمد پر مبارکباد پیش کی ہے۔ ماہ رمضان کے آغاز پر اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ رمضان کا مہینہ ہم سب کے لئے ایک نعمت ہے اس مشکل وقت میں ہمیں ضرورت مند لوگوں کی مدد کے لئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے پرائس کنٹرول کمیٹی اور ضلع زکوة کمیٹی کے کام کو سراہا اور کہا کہ دونوں کمیٹیاں خاص طور پر کورونا سے متاثرہ مستحق لوگوں کو مدد فراہم کرنے کے لئے دن رات محنت کر رہی ہیں۔ غلام سرور خان نے این اے 59 اور 63 کی ضلع انتظامیہ کے کام کو بھی سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ضلع انتظامیہ کی شفاف کارکردگی کی وجہ سے مستحق لوگ احساس پروگرام سے با آسانی اور میرٹ کی بنیاد پر مستفید ہو رہے ہیں اور احساس پروگرام غریب اور مستحق لوگوں کو بروقت سہارا مہیا کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام انتہائی شفاف انداز میں حقدار لوگوں تک بغیر ان کی عزت نفس کو مجروع کیے پہنچ رہا ہے اور اس کی کامیابی میں ضلعی انتظامیہ کا اہم کردار ہے۔ وفاقی وزیر ہوا بازی نے کہا کہ احساس کفالت پروگرام پاکستان کی تاریخ کا پہلا شفاف معاشرتی ریلیف پروگرام بن گیا ہے۔ انہوں نے پرائس کنٹرول کمیٹی کو ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ہم آہنگی کرنے کی ترغیب دی تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ بنیادی اشیاء کی قیمتیں حکومت کی طرف سے مقرر کردہ ریٹس سے تجاوز نہ کریں۔

غلام سرور خان نے کہا کہ زکوہ کمیٹی کو این اے 59 اور 63 کے بیسہارا لوگوں کی مدد کے لئے اپنی کوششوں کو جاری رکھنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ضلعی زکوٰ? کمیٹی 9 ہزار سے زائد مستحق خاندانوں میں 9000 روپے فی کس کے حساب سے رقم ادا کر چکی ہے۔ انہوں نے اپنی ٹیم پر زور دیا کہ وہ حلقہ این اے 59 اور 63 کے عوام کے لییبے لوث کام کریں۔ انہوں نے اپنی ٹیم پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا کہ وہ رمضان کے اس مقدس مہینے میں مکمل شفافیت کے ساتھ اس کام کو آگے بڑھائیں گے۔