ملک میں فٹ بال کی ترقی کے لئے مثبت اقدام کی ضرورت ہے، اختیار اللہ

ہفتہ 25 اپریل 2020 11:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2020ء) فٹ بال کے سابق قومی کوچ اختیار اللہ نے کہا ہے کہ ملک میں فٹ بال کی ترقی کے لئے مثبت اقدام کی ضرورت ہے اور کئی سالوں سے ملک میں فٹ بال کھیل ترقی نہیں کر پا رہا ہے اور تباہی کے دہانے پر کھڑا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں گراس روٹ سطح پر کھیلوں کے مقابلوں کے انعقاد سے فٹ بال کے کھیل میں بہتری آسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فٹ بال کے کھیل میں سیاست کی بجائے مثبت اقدامات اٹھانے ضرورت ہے کیونکہ فٹ بال کے کھیل کا ٹیلنٹ کئی برسوں ضائع ہورہا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں اختیار اللہ نے کہا کہ اب تو فیفا نے پاکستان میں نارملائیزیشن کمیٹی بنائی ہوئی ہے اور ہمیں آپس کی لڑائیوں کو ختم کرکے فٹ بال کی بہتری کی طرف جانا ہوگا، آپس کی لڑائیوں سے کھلاڑی کو کیا فائدہ ہوگا۔

(جاری ہے)

ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں فٹ بال کا کھیل اس وقت تک ترقی نہیں کرسکتا جب تک گراس روٹ سطح پر مقابلوں کا انعقاد نہیں ہوگا اور اس کے ساتھ ساتھ تعلیمی اداروں کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پرائیویٹ سکولوں میں بھی کھیلوں کے میدانوں کو آباد کرنا ہوگا، صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لئے کھیلوں کا انعقاد بہت ضروری ہے اگر کسی کے پاس کھیلوں کے میدان نہیں ہیں تو وہاں پر صحت مند سرگرمیاں کیسے بحال ہوںگی۔

متعلقہ عنوان :