امریکہ کا طالبان سے جنگ بندی کی اپیل کے لئے نیٹو کا شکریہ

ہفتہ 25 اپریل 2020 12:39

امریکہ کا طالبان سے جنگ بندی کی اپیل کے لئے نیٹو کا شکریہ
کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2020ء) افغانستان کے لئے امریکہ کے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد نے تنظیم معاہدہ شمالی اوقیانوس(نیٹو) کے طالبانی جنگجوؤں سے دشمنی ختم کرنے اور افغانستان حکومت سے ملک میں جاری سیاسی بحران کو ختم کرنے کی اپیل کا خیر مقدم کیا ہے۔

(جاری ہے)

نیٹو کی فیصلہ ساز یونٹ اٹلانٹک کونسل نے طالبان کی طرف سے کئے جانے والے تشدد سے ہوئے نقصانات کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے تنظیم سے اسے ختم کرنے کی جمعہ کو اپیل کی تھی۔مسٹر خلیل زاد نے ٹوئٹر پر لکھا، نیٹو کا یہ بیان ان اہم اقدامات پر مبنی ہے، جو افغانستان میں امن اور استحکام کے لئے ضروری ہے۔