Live Updates

نالائق حکمران صرف سیاست چمکا رہے ہیں ‘حافظ رانا محمد خالد

پی ٹی آئی خود بھی اپنی ساری لائف چندہ اکٹھا کرتی رہی اور اب پوری قوم کو بھی بھیک مانگنے پر مجبور کردیا

ہفتہ 25 اپریل 2020 14:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2020ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حافظ رانا محمد خالد نے کہا کہ نالائق حکمران سیاست چمکا رہے ہیں،پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف کی ہدایت پر قومی حلقہ این اے 136 میں ایم این اے ملک افضل کھوکھر کی ہدایت پر لاک ڈائون کی وجہ سے معاشی مشکلات کا شکارہونے والے مستحق افراد کی بلا تفریق امداد کا غیر اعلانیہ سلسلہ جاری ہے جو کام حکومت کو کرنا چاہیے تھا وہ مسلم لیگ (ن)کررہی ہے،کورونا وائرس حکومت کی نااہلی سے پھیلا، پوری قوم پوچھ رہی ہے کہ بیرون ملک سے ملنے والی امداد حکومت کہاں خرچ کررہی ہے ۔

ان خیالات کا اظہار مسلم لیگی رہنما حافظ رانا محمد خالد نے مانگامنڈی یوسی 266 تالاب سرائے میں اپنے مرکزی دفتر میں سینئر صحافی میاں الیاس سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف خود بھی اپنی ساری لائف چندہ اکٹھا کرتی رہی اور اب پوری قوم کو بھی بھیک مانگنے پر مجبور کردیا ہے ،قوم نے جس طرح جنگوں میں پاک فوج کا ساتھ دیا، یہی جذبات ہیلتھ پروفیشنلز کے لئے بھی ہونے چاہیں، حکومت کی اولین ترجیح تشخیصی سہولیات کی فراہمی ہونا چاہیے جو کہ نہیں ہے۔جبکہ آنے والے دنوں میں بھوک ہڑتال کی وجہ سے غریب دیہاڑی دار طبقہ کے لوگ مزید پریشانی سے دوچار ہونگے۔حکومت چلانا تحریک انصاف کے بس سے مکمل باہر ہوگیا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات