سیکرٹری مواصلات و تعمیرات نے مالی بے ضابطگیوں اور فرائض میں غفلت برتنے پر ایکسئین ہرنائی اور ایس ڈی او ہرنائی کو معطل کردیا‘ تحقیقات کا حکم ‘ غیر معیاری کام پر ٹھیکیدار کو بلیک لسٹ کر دیا

ہفتہ 25 اپریل 2020 21:40

کوئٹہ 25اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2020ء) سیکرٹری مواصلات و تعمیرات نور الامین مینگل نے ہرنائی کے دورے کے دوران مالی بے ضابطگیوں اور فرائض میں غفلت برتنے پر ایکسئین اور ایس ڈی او ہرنائی کو معطل کر کے تحقیقات کا حکم دے دیا جبکہ غیر معیاری کام پر ٹھیکیدار کو بلیک لسٹ کر دیا گیا ، تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو سیکرٹری مواصلات و تعمیرات نور الامین مینگل نے ہرنائی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے کہا کہ مالی بے ضابطگیوں اور ٹھیکیداروں کو پیشگی ادائیگی پر سابق ایکسیئن ہرنائی صنم زیب کو معطل کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہرنائی میں پارک اور ڈی پی او کمپلیکس کے منصوبوں کی پیشگی ادائیگی کی گئی جبکہ ٹھیکیدار نے کام نہیں کیاسیکرٹری مواصلات نے چیف انجینئر لورالائی کو معاملے کا انکوائری آفیسر مقرر کرکے ایک ہفتہ میں رپورٹ پیش طلب کرلی ، دریں اثناء سیکرٹری مواصلات نے طویل غیر حاضری پر ایس ڈی او ہرنا ئی ماجد کو بھی معطل کردیاجبکہ غیر معیاری ترقیاتی کام پر ہرنائی سنگان روڈ کے ٹھیکیدار اصغر ترین کو بلیک لسٹ کردیا

متعلقہ عنوان :