ہمالیہ میں برفانی تودہ گرنے سے لاپتہ چار جنوبی کوریائی شہریوں کی تلاش کرنے والی ٹیموں کے نیپالی گائیڈ کی لاش بر آمد

ہفتہ 25 اپریل 2020 23:17

کٹھمنڈو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2020ء) ہمالیہ میں برفانی تودے میں دب کر ہلاک ہونے والے چار جنوبی کوریائی شہریوں کی تلاش کرنے والی ٹیموں کو ان کے نیپالی گائیڈ کی منجمد لاش ملی ہے، یہ بات پولیس نے ہفتہ کو بتائی۔کوہ پیما 17جنوری کو نیپال میں اناپرنا بیس کیمپ سے تقریباً3230میٹر (10600میٹر)دور ایک برفانی دیوار کا نشانہ بنے تھے۔

(جاری ہے)

تاہم اس کے بعد ھرنے والے برفانی تودوں اور مزید برفباری کی وجہ سے مناسب تلاش شروع کرنا بہت خطرناک بن چکا تھا۔پولیس گزشتہ روز پگھلتی ہوئی برف میں ایک بیگ نظر آنے کے بعد علاقے میں واپس گئی۔ضلع کاسکی کے پولیس چیف دان بہادرکرکی نے اے ایف پی کو بتایا کہ ’’اس کے بعد ہماری ٹیم کو برف پگھلنے پر لاش مل گئی۔‘‘ کرکی نے کہا کہ ابھی تک جنوبی کوریائی شہریوں کی مکمل تلاش شروع کرنے کا فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔۔

متعلقہ عنوان :