سپیکر اسمبلی اسد قیصرسے مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان کی ملاقات

قومی اسمبلی میں زیر التوائقانون سازی کا عمل مکمل کرنے پر گفتگو ،عوامی مفاد کے تمام بلز پر جلد قانون سازی کرنے پر اتفاق

ہفتہ 25 اپریل 2020 23:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2020ء) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرسے مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے ملاقات کی ہے ۔ ملاقات میں قومی اسمبلی میں زیر التوائ قانون سازی کا عمل مکمل کرنے پر گفتگو کی گئی اور عوامی مفاد کے تمام بلز پر جلد قانون سازی کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

اسپیکر اسد قیصر نے اہم ذمہ داری ملنے پر بابر اعوان کو مبارکباد پیش کی ،بابر اعوان کا کہناتھاکہ قانون سازی کیلئے پارلیمنٹ کا کردار مزید فعال بنایا جائیگا ۔

زیر التوائ بلز کی تفصیلات حاصل کر لی ۔وزیراعظم نے بھی موثر قانون سازی کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔دریں اثناء وزیراعظم کی ہدایت پر کشمیر کمیٹی میں بڑی تبدیلی کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے ۔اسپیکر نے رولز آف بزنس میں تبدیلی کے لئے کمیٹی قائم کر دی۔کمیٹی میں بابراعوان فخر امام، ایاز صادق اور دیگر سیاسی جماعتوں کے نمائندے شامل ہونگے ۔ ۔