ریاض میں جعلی اشیا تیار کرنے والا کارخانہ سیل

اتوار 26 اپریل 2020 12:00

ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2020ء) سعودی وزارت تجارت کی تفتیشی ٹیموں نے قانون نافذ کرنے والے ادارے کے تعاون سے دارالحکومت ریاض شہر کے وسط میں واقع ایک بنگلے میں قائم جعلی اشیا تیار کرنے کے کارخانے کو سیل کردیا ہے۔

(جاری ہے)

وزارت تجارت کے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’وزارت کو اطلاع ملی تھی کہ شہر کے ایک پوش رہائشی علاقے میں غیر قانونی طور پر کارخانہ قائم کیا ابوا ہے جہاں نامعلوم اشیا تیار کی جاتی ہیں‘.طلاع ملنے پر چھاپا مارا گیا جہاں صفائی کے لیے استعمال ہونے والا مواد اور بیوٹیشن کا سامان جعلی طریقے سے تیار کیا جاتا تھا۔

بنگلے سے بیوٹیشن کے لیے استعمال کی جانے والے مواد کی 39 ہزار تیار شدہ جعلی بوتلیں برآمد ہوئیں جب کہ 5 لاکھ سے زائد بوتلوں کے ڈھکن بھی برآمد ہوئے جنہیں معروف برانڈ کا ظاہر کیا جاتا تھا۔