ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کا سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں چیئرمین زلمی فاؤنڈیشن جاوید آفریدی کی جانب سے حلقہ کے متوسط طبقہ کیلئے امدادی سامان بھیجنے پر جاوید آفریدی کا شکریہ

اتوار 26 اپریل 2020 17:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2020ء) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں چیئرمین زلمی فاؤنڈیشن جاوید آفریدی کی جانب سے حلقہ کے متوسط طبقہ کیلئے امدادی سامان بھیجنے پر جاوید آفریدی کا شکریہ ادا کیا اور کہا ہے کہ میں جاوید آفریدی کا تہہ دل سے مشکور ہوں جنہوں نے مشکل کی اس گھڑی میں میرے حلقہ این اے 265 کوئٹہ کیلئے کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن سے متاثرہ دیہاڑی دار مزدوروں اور دیگر مستحق افراد کیلئے راشن بھیجا۔

(جاری ہے)

جاوید آفریدی کا شمار پاکستان کے مخیر محب وطن افراد میں ہوتا ہے۔